03:07 pm
سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں ،صابر شاکر

سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں ،صابر شاکر

03:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران ایک بار پھر فوجی اور سول قیادت کے ایک پیج پر ہونے کے عزم کا اعاد ہ کیا گیا ہے۔یوٹیوب چینل پر اپنےویڈیو پیغام میں صابر شاکر نے بتایا ہے کہ یہ افواہیں گرد ش کررہی تھیں کہ عمران خان اورفوج کے مابین اختلافات پیدا ہو گئے ہیں
جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے بھی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)کوبھی اسلام آباد لاک ڈائون کا حصہ بننے کی درخواست کر دی تھی یہ کہتے ہوئے کہ ان کی بات ہو گئی ہے۔ تاہم وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کے دوران اس تاثر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایسی افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملاقات کے دوران کرپشن کے خلاف کاررائیوں اور کرپشن میں ملوث تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی گرفتاری کے معاملے میں بھی کوئی لچک نہ دکھانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ نہ ڈیل ہوگی اور نہ ڈھیل بلکہ آئین و قانون کے تحت معاشی دہشتگروں کے ساتھ صرف پلی بارگین ہو گی۔