03:41 pm
وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کے دوران دورہ امریکہ کے حوالے سے اہم بات چیت

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کے دوران دورہ امریکہ کے حوالے سے اہم بات چیت

03:41 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار صابر شاکر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آور آرمی چیف جنر ل باجوہ کے مابین ملاقات میں اہم قومی اور بین الاقوامی موضوعات زیر بحث آئے ہیں۔ یو ٹیوب چینل پر اپنے ویڈیو پیغام میں صابر شاکر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم کے دورہ امریکہ اور ٹرمپ سے ان کی ملاقات کے حوالےسے بھی انتہائی اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے۔ صابر شاکر کہتے ہیں کہ ملاقات میں طےپایا ہے کہ افغان امن عمل جو کہ اب رک گیاہے
اس بارے میں پاکستان فریقین کو دوبار ہ مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ اور جو معاہدے طے پاگئے ہیں ان سے آگے بات بڑھانے کی بھی اپیل کی جائے گی۔ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی فوجی اور سول قیادت کا موقف دوٹوک ، واضح اور مشترکہ ہے۔ صابر شاکر نے بتایا کہ پاکستان مودی کو ہٹلر اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے وحشیانہ قتل عام کا ذمہ دار سمجھتاہے ،یہی وجہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو غیر ملکی دورے کےلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین خبریں