03:46 pm
عورتوں اور مردوں کا فرق مغرب بھی سمجھتا ہے۔ تکلیف صرف اسلام سے ہے،اوریا مقبول جان

عورتوں اور مردوں کا فرق مغرب بھی سمجھتا ہے۔ تکلیف صرف اسلام سے ہے،اوریا مقبول جان

03:46 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے حجاب کو سکول یونیفارم کا حصہ بنانے کا فیصلہ واپس لینے کے خیبر پختونخوا کی حکومت کے اقدام کو شدید ناپسندیدگی سے دیکھتے ہوئے اس پر کڑی تنقید کی ہے۔ نجی ۓٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کاکہناتھا کہ عمران خان کو جواب دینا چاہیے ۔ اور خاتون اول تو خود بھی حجاب کرتی ہیں۔اوریا مقبول جان کاکہناتھا کہ مغربی معاشرہ خود جہاں چاہتا ہے
عورتوں اور مردوں میں فرق کردیتا ہے ان کو مسئلہ صرف اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے رکھے ہوئے فرق سےہے۔ میں امریکہ گیا تو وہاں عورتوں کو واش رومز کی چابیاں دی گئی تھیں تاکہ وہ اندر باہر آتے ہوئے دروازہ لاک کرلیں، کہ کہیں مرد نہ گھس آئے یا کہیں پہلے سے گھس کر نہ بیٹھا ہو۔ سب سے زیادہ جنسی تشدد کے واقعات واش رومز میں ہی پیش آتے ہیں۔ آُ پ دیکھ لیں کہ عورتوں کی اولمپکس الگ ہیں۔ دوڑیں الگ ہیں، مردوں سے عورتوں کی کشتیاں نہ کرواتے یہ لوگ۔ وہاں پرکوئی برابری نہیں ہے لیکن یہاں ایک غیر فطری برابری رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خواتین کے ساتھ جتنے میں بھی جنسی تشدد اور قتل کے واقعات پیش آتے ہیں اس میں مجرم یہی کہتا ہے کہ مجھے اس کا پرکشش لباس اور جسم اکساتا تھا کہ میں اس سے جنسی تعلق قائم کروں۔اسی لیے اسلام مرد کو کہتا ہے کہ آنکھیں نیچی رکھ او ر عورت کو حکم دیتا ہے کہ خود کو ڈھانپ لو۔ پی ٹی آئی کی حکومت کا یہ اب تک کا سب سےبد ترین اقدام ہے۔ ایک ایسا فیصلہ جو اللہ اور قرآ ن کے حکم کے مطابق تھا ، اس وزیر نے بھی یہی کہا تھا کہ یہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ آپ کو تنگ نہ کیا جائے۔ اب سارے علماکرام خاموش ہیںسب کو اپنی ہی پڑی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں