04:01 pm
وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات، مسئلہ کشمیر پر بات چیت

04:01 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے سعودی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی، عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں،
وزیراعظم عمرا ن خان کا جدہ ایئرپورٹ پر گورنر مکہ نے استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی ذالفقار زلفی اور سفارتی حکام بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام، کرفیو اور کشمیریوں پر مظالم سے متعلق بھی حقائق بتائے۔ اسی طرح وزیر اعظم عمران خان کی سعودی وزیر دفاع سے بھی ملاقات ہوئی۔ مزید برآں معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کے دو روزہ سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر غور بھی کیا جائے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی صورتحال اور معاشی ترقی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان پانچ اگست کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد سے رابطے میں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان اور سعودی علی عہد کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،خطے کی سلامتی پر بات ہوگی۔

تازہ ترین خبریں