04:17 pm
نیب کی قید میں موجود 67سالہ خورشید شاہ بارے انتہائی افسوسناک خبر

نیب کی قید میں موجود 67سالہ خورشید شاہ بارے انتہائی افسوسناک خبر

04:17 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی، خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، خورشید شاہ کا بلڈ پریشراور شوگر لیول معمول سے زیادہ ہے اور معدے کی تکلیف بھی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب میں گرفتار زیرتفتیش سابق اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ کا بلڈ پریشراور شوگر لیول معمول سے زیادہ ہے اورخورشید شاہ کو معدے کی تکلیف بھی ہے۔
نیب حکام نے خورشید شاہ کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے نیب نے سید خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثوں اور بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں گلے لگا لیا اور خورشید شاہ نے کہا کہ جب کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کس چیز کا ہے۔