04:28 pm
 کیپٹن صفدر کی گاڑی نے کارکن کو کچل دیا ،کارکن کا بازو ٹوٹ گیا ، جانتے ہیں پھر کیا ہوا

کیپٹن صفدر کی گاڑی نے کارکن کو کچل دیا ،کارکن کا بازو ٹوٹ گیا ، جانتے ہیں پھر کیا ہوا

04:28 pm

لاہور( ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی گاڑی کے نیچے آکر ایک کارکن زخمی ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ کارکنان کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف سے ملاقات کے لئے آنے والے شریف خاندان کے افراد کی گاڑیوں پر گل پاشی کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک کارکن گاڑی کے نیچے آ کر زخمی ہوگیا جسے شریف خاندان کی گاڑی پر ہی فوری طو رپر طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا گیا۔
دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ڈیل کے حوالے سے بات چیت ایک بار پھر سے زیر بحث ہے۔ تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے۔ لیکن سینئیر صحافی کی طرف سے ڈیل کے حوالے سے مذاکرات ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لیے سسٹم میں نرم گوشہ پیدا کیا جا رہا ہے اور نواز شریف جلد رہا ہو جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو عدالتوں سے ریلیف ملے گا اور حکومت ان کو بدنام کرے گی کہ این آر او کر لیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ نواز شریف رہائی کے بعد سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے اور مریم نواز کو آگے لایا جائے گا۔ نبیل گبول کا کہنا تھاکہ نواز شریف کے خلاف مقدمات میں ویسے بھی جان نہیں ہے۔حکومت ان کو زیادہ دیر قید نہیں رکھ سکتی۔ اس سے قبل سینئیر اینکر پرسن اور تجزیہ کار عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں کے بعد میاں نواز شریف کو عدالت سے ضمانت ملے گی۔ اُن کے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں ہو گا۔ ضمانت کے بعد اُنہیں پاکستان سے باہر جا کر علاج کروانے کی اجازت بھی ملے گی۔

تازہ ترین خبریں