04:32 pm
نیب کو سیاسی مخالفین کےخلاف انتقام کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے، نواز شریف

نیب کو سیاسی مخالفین کےخلاف انتقام کےلئے استعمال کیا جا رہا ہے، نواز شریف

04:32 pm

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے ملاقات کی ۔ دونوں کے مابین ایک گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔ شہباز شریف نے نوازشریف کو پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری سے متعلق بتایا ۔جس پرسابق وزیراعظم نے کہا
کہ نیب کو سیاسی مخالفین کے خلاف انتقام کےلئے استعمال کیا جا رہاہے۔نیب حکومت کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ ملاقات کے دوران ملکی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ دوسری جانب حمزہ شہبازاور مریم نواز کی پیشی سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین خبریں