05:07 pm
صحافی ایاز میر نے موجودہ صورتحال میں جیالوںاور تاجروں کا احتجاج حیران کن قرار دے دیا

صحافی ایاز میر نے موجودہ صورتحال میں جیالوںاور تاجروں کا احتجاج حیران کن قرار دے دیا

05:07 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ایاز میر نے خورشید شاہ کی گرفتاری پر جیالوں اور ٹیکسوں کے نفاذ پر تاجروں اور عام شہریوں کے کے شدید رد عمل کو حیران کن قرار دے دیا ہے۔سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں ایاز میر کہتے ہیں کہ پاکستانی قوم آخر عمران خان سے چاہتی کیا ہے۔
عمران خان لوٹی ہوئی دولت واپس لائے لیکن سیاستدانوں پر ہاتھ نہ ڈالے، چیزیں سستی کرے لیکن عوام سے ٹیکس نہ لے۔ ترقیاتی پراجیکٹس شروع کرے لیکن امداد یا قرضہ نہ لے۔میں حیران ہوں کہ اتنی عقلمند عوام پچھلے چالیس سال سے کہاں تھی

تازہ ترین خبریں