05:09 pm
آصف زرداری کانیب عدالت میں پیشی کےدوران خورشید شاہ سے مکالمہ

آصف زرداری کانیب عدالت میں پیشی کےدوران خورشید شاہ سے مکالمہ

05:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے گرفتار رہنما خورشید شاہ کو نیب عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں ان کی ملاقات سابق صدر آصف زرداری سے ہوئی۔اس موقع پر سابق صدر نے سینئر پی پی رہنما سے سندھی میں مکالمہ کرتے ہوئےپوچھا، آپ کو کیوں گرفتار کیا گیا۔ اس پر پی پی رہنما نے جواب دیا کہ انھیں بھی معلوم نہیں کہ انھیں کیوں گرفتار کیا گیا۔سابق صدر نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کو رکھا کہاں گیا ہے۔ اس پر خورشید شا ہ نے جواب دیا کہ وہیں جہاں آپ کو رکھا گیا ہے۔
آصف زرداری نے سینئر ملکی سیاستدان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ جب کچھ کیانہیں تو گھبرانا کس بات کا۔دوسری جانب سے عدالت نے خورشید شاہ کو دوروزہ راہداری ریمانڈر منظور کر لیا۔ان پر الزام ہے کہ انھوںنے 70کروڑ مالیت کے غیر قانونی اثاثے بنا رکھے ہیں جو فرنٹ مینوں کے نام ہیں۔