05:11 pm
قصور چائلڈ پورنوگرافی کا طاقت ور نیٹ ورک عمران خان حکومت کےلئے بھی خطرہ ہے، شاہد مسعود

قصور چائلڈ پورنوگرافی کا طاقت ور نیٹ ورک عمران خان حکومت کےلئے بھی خطرہ ہے، شاہد مسعود

05:11 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قصور میں پیش آئے بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعے پر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود ایک با ر پھر میدان میں آگئے ہیں۔نجی ۓٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناہے کہ ان کی گفتگو اس لیڈی ڈاکٹر سے ہوئی جنھوں نے زیادتی کا پتہ لگانے کےلئے متاثرہ بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہناہے کہ وہ لیڈی ڈاکٹر ڈری ہوئی تھی اور رو رہی تھی ۔ اس لیڈی ڈاکٹر نےمجھے بتایا
کہ مجھے 14سال ہو گئے ہیں اس پیشے سے منسلک ہو ئے لیکن اتنا بڑی ظلم اور ایسی زیادتی میں نے آج تک نہیں دیکھی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کہا کہ اب لوگ اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہیں جانے دیتے ۔ یہ بڑی عجیب بات ہے کیونکہ 28اور 30سال کے جوا ن لوگوں کو بھی اٹھایا جارہا ہے اور ان سے ایسی چیزیں فلمائی جا رہی ہیں۔ یہ پورنو گرافی نہیں بلکہ متشدد پورنوگرافی ہے جس میں زیادتی کے بعد بچوں کو ماردیا جاتا ہے۔ یہ قصور کا انتہائی طاقتور نیٹ ورک ہے ۔اور نیٹ ورک کا پیسہ کرپٹو کرنسی کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ میں اس کی تفصیل میں نہیں جائوں گا لیکن میں بتاتاچلوں کہ عمران خان کی حکومت تک اس نیٹ ورک کی وجہ سے جا سکتی ہےیہ اتنے طاقتور لوگ ہیں۔