05:15 pm
خورشید شاہ نے کئی خلاف ضابطہ سیٹلمنٹس کی تھیں، رئوف کلاسرا

خورشید شاہ نے کئی خلاف ضابطہ سیٹلمنٹس کی تھیں، رئوف کلاسرا

05:15 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا کہتے ہیں کہ خورشید شاہ کے سیاسی ماضی کے متنازعہ پہلوئوں میں جو سب بڑا تنازعہ ہے جو چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی ہوتےہوئے ان کا کردار تھا، انھوںنے 11 بہت بڑی سیٹلمنٹس کرواد ی تھیں۔
جن میں سے ایک سیٹلمنٹ 480بلین روپے کی تھی جو ایک گھنٹے کے اندر کروائی گئی۔یہ آئی پی پی کو کی گئی ایک ادائیگی تھی جو 27جون 2013کو اس وقت کے (ن)لیگی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کروائی جنھیں عہدہ سنبھالے ہوئے دو ہفتے بھی نہیں ہوئے تھے، انھوںنے گورنر سٹیٹ بینک کو کہہ کر ایک گھنٹے کے اندر اندر 480ارب روپے لاہور کی گلبرگ والی برانچ میں ٹرانسفر کردیے گئےتھے۔

تازہ ترین خبریں