08:42 am
’’آپ سیاست میں کیوں ہیں ، سیاست چھوڑ کیوں نہیں دیتیں ‘‘

’’آپ سیاست میں کیوں ہیں ، سیاست چھوڑ کیوں نہیں دیتیں ‘‘

08:42 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ان دنوں پاکستانی سیاست میں کچھ ہی نام جو باقی ہیں جن کا سیاست میں آج بھی چرچا ہے ان میں سے ایک سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی ہیں ۔ وہ آج کل نیب کی تحویل میں ہیں اور ان کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہے کہ نیب ان سے غقیر متعلقہ سوال پوچھ رہی ہے ۔ ن لیگ کے سینئیر رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی سے قید کے دوران سیاسی سوالات پوچھے جا رہے ہیں۔
ن لیگی رہنما کے مطابق 42 دن قید کے دوران پوچھا گیا کہ آپ سیاست چھوڑ کیوں نہیں دیتی ،آپ سیاست میں کیوں ہیں۔محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز پر جو الزام لگائے گئے ہیں اس کے متعلقہ ایک بھی سوال نہیں پوچھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی سے بھی اسی قسم کی تفتیش ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت سمیت سب مانتے ہیں کہ احتساب ہونا چاہئیے لیکن سیاسی انتقام کو تاثر نہیں دینا چاہئیے۔