09:30 am
سندھ ہائیکورٹ خورشید شاہ کے 2 بیٹوں سمیت 3 افراد کی حفاظتی ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ خورشید شاہ کے 2 بیٹوں سمیت 3 افراد کی حفاظتی ضمانت منظور

09:30 am

کراچی (نیوز ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری میں رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کے دو بیٹوں سمیت 3 افراد کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ خورشید شاہ کے بیٹے زریق شاہ اور فرخ شاہ کے ساتھ ایک اور شخص قاسم علی شاہ نے ضمانت کی درخواست دائر کی۔درخواستوں میں موقف اختیارکیا گیا ہے
کہ خورشید شاہ کی گرفتاریوں کے بعد انہیں بھی گرفتاریوں کا خدشہ ہے، نیب تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں مگر ضمانت دی جائے۔

تازہ ترین خبریں