10:55 am
پاک افغان سرحد پر دھماکا، پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

پاک افغان سرحد پر دھماکا، پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

10:55 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاک افغان سرحد پر باڑ کی نگرانی کے دوران دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 اہلکار شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا
کہ پاک فوج کے جوان پاک افغان سرحد پر ضلع مہمند میں باڑ لگانے کے کام کی نگرانی پر مامور تھے کہ اس دوران دہشت گردوں کے نصب کئے ہوئے ریموٹ کنٹرول دھماکے کی زد میں آ گئے۔میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں پاک فوج کا میجر عدیل اور سپاہی فراز شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں