11:03 am
 کشمیر سے کرفیو ہٹائے جانے کی خبر آگئی ، تاریخ بھی بتا دی گئی

کشمیر سے کرفیو ہٹائے جانے کی خبر آگئی ، تاریخ بھی بتا دی گئی

11:03 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر سے کرفیو ہٹائے جانے کی خبر آگئی ، تاریخ بھی بتا دی گئی ۔۔۔ معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ انڈیا 27 ستمبر سے پہلے کشمیر میں کرفیو ہٹانے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔بھارت سمجھتا ہے کہ ایسے غبارے میں سے ہوا نکل جائے گی۔جب کہ اسی متعلق سینئیر صحافی اویس توحید کا کہنا تھا
کہ دیکھنا ہے کہ ہم کشمیر کا مقدمہ کیسے لڑ رہے ہیں اور دنیا کس طرح سے اس کو دیکھ رہی ہے،سب سے اہم بات یہ ہوئی کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے بھی ثالثی کی پیشکش کی ہے جس کی علامتی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے،اس سے پہلے کبھی ایسی بات نہیں ہوئی۔ یہ ساری باتیں ہمارے حق میں آتی ہیں۔لیکن اس وقت وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں موجود ہیں تو ہم نے دیکھنا یہ ہے کہ کیا عرب ممالک ہماری بات سنتے ہیں۔عرب ممالک نے مسئلہ کشمیر پر کمزور بیان دیا تھا کیا وزیراعظم کے دورے کے بعد اس میں تبدیلی آئے گی یا نہیں۔

تازہ ترین خبریں