04:34 pm
چونیاں واقعے میںمجرموں کو پکڑنے کیلئے پہلی مرتبہ تفتیش کا نیا طریقہ

چونیاں واقعے میںمجرموں کو پکڑنے کیلئے پہلی مرتبہ تفتیش کا نیا طریقہ

04:34 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چونیاں واقعے میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے نیا طریقہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے قاتلوں کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کا نیا طریقہ کار اپنایا ہے۔قاتل کی شناخت کے لیے پہلی بار ووٹر لسٹوں کا استعمال کیا جائے گا، متعلقہ علاقے کے ہر شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔ڈی این اے ٹیسٹ مرد شماری کی فہرست کے مطابق کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق 35 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ پہلے ہی کیے جا چکے ہیں۔ڈی این اے کا عمل آج پھر شروع کیا جائے گا،اس سلسلے میں علاقوں کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کر کے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
متاثرہ علاقوں کی ووٹر لسٹ اور مرد شماری کی فہرست پولیس کو موصول ہو گئی ہیں۔ خیال رہے پنجاب میں اس وقت حالات بہت خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔ جہاں کچھ روز سے پولیس کی کارگردگی زیر بحث تھی وہیں اب چونیاں میں تین بچوں کے قتل کے واقعے نے ایک اور ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔جب کہ پنجاب کابینہ میں ردوبدل کی خبروں اور شہباز گل کے استعفیٰ کے بعد بھی عجیب صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ جو کام وزیراعلیٰ پنجاب کا ہے وہ وزیراعظم عمران خان کر رہے ہیں کیونکہ گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان نے قصور واقعے پر ایکشن لیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او قصور، ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن کو چارج شیٹ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ قصور کے علاقے چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سی3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جنہیں مبینہ طور پر اغوا کرکے قتل کیا گیا ،اس واقعے نے علاقے میں کہرام برپا کر دیا تھا۔ آئی جی پنجاب نے قصور میں تین بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا تھا۔جب کہ علاقے میں لوگ سراپا احتجاج ہیں اور ٹائر جلا کر ٹریفک بھی بلاک کی تھی۔

تازہ ترین خبریں

 بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاریاں شروع

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

برطانیہ نے الطاف حسین جیسے آدمی کو پاکستان کے حوالے نہیں کیا

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

وزیرصحت سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنےکی مخالفت کردی

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

پاکستان پہلےسےکہہ رہاتھاپلوامہ حملہ ڈرامہ ہےبھارت نےگزشتہ 20سال سےدہشتگردی کاڈھونگ رچایاتھا،۔ معید یوسف 

 تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام کا فیصلہ کر لیا

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

افغانستان میں موجود امریکی فوج 20سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں معاملات طے پا گئے

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

سندھ میں چار ہزار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروئی شروع

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

حکومت نے نعیم بخاری کو چئیرمین پی ٹی وی کےعہدے سے ہٹا دیا

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

کوئٹہ میں دھماکہ، دو افراد نشانہ بن گئے

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس لیے نہیں ہو پا رہا کیونکہ کٹہرے میں کھڑے شخص کا نام نواز شریف نہیں ہے بلکہ عمران خان ہے۔ نواز شریف 

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

   انقلابی شاعر کا نالائق بیٹا شبلی فراز شاہی گداگر بن چکا ہے،  شازیہ مری  

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

دیر سے آنے پر گاہک کا ڈلیوری بوائے سےکھانا لینے پر انکار

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے

ملائیشیا میں پی آئی اے طیارےکی قبضےکامعاملہ ۔۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے