11:39 am
سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی

11:39 am

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے خورشید شاہ کے فرنٹ مین قاسم کی ضمانت بھی منظور کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی اور سینئر رہنما خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ، زیرق شاہ اور فرنٹ مین قاسم کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے خورشید شاہ کے بیٹوں فرخ شاہ اور زیرق شاہ کی درخواست ضمانت منظورکرلی،
عدالت نے خورشید شاہ کے دونوں بیٹوں کو 5،5لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے 16 اکتوبر تک منظور کرلی جبکہ عدالت نے خورشید شاہ کے فرنٹ مین قاسم کی ضمانت بھی 16اکتو بر تک منظورکرلی،عدالت نے قاسم کو5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

تازہ ترین خبریں