02:57 pm
نمرتا کماری کیس میں سب سے بڑی پیش رفت ، قتل سے کچھ لمحے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی

نمرتا کماری کیس میں سب سے بڑی پیش رفت ، قتل سے کچھ لمحے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی

02:57 pm



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نمرتا کماری کیس میں سب سے بڑی پیش رفت ، قتل سے کچھ لمحے قبل کی ویڈیو سامنے آگئی ، ویڈیو میں نمرتا 2لڑکوں کیساتھ کیا کام کر رہی تھی ؟۔۔۔ چانڈکا میڈیکل کالج کی طالبہ نمرتا کی موت سے دو دن قبل کی ویڈیو سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویڈیو میں نمرتا کو کالج کے آخری روز آڈیٹوریم میں مہران ابڑو اور علی شان کے ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں دوست کسی موضوع پر بحث کر رہے ہیں اور کچھ مایوسی کا عالم ہے ۔پولیس نے ویڈیو میں موجود دونوں لڑکوں کو شاملِ تفتیش کر رکھا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان لڑکوں کے پاس سے نمرتا کا اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کو کیس میں مزید ملے گی۔یہ ویڈیو نمرتا کی موت سے دو دن قبل کی ہے اس کے بعد کالج سے تعطیلات ہو گئیں اور اسی دوران نمرتا کی موت واقع ہوئی۔کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت دے رہا ہے کہ تینوں کے مابین کچھ چل رہا تھا۔تاہم معاملے کے اصل حقائق جوڈیشل انکوائری کے بعد سامنے آئیں گے۔ جب کہ پولیس نے نمرتا کا کال ریکارڈ حاصل کیا تھا، سب سے زیادہ کالز نوجوان مہران ابڑو کو کی گئی تھیں۔ نمرتا کےدوست مہران ابڑو کو تفتیش کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا، مہران ابڑو کا بیان قلمدان کر لیا گیا ۔ مہران ابڑو کا کہنا ہے کہ نمرتا سے 4 سال قبل دوستی ہوئی تھی۔نمرتا مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے منع کر دیا۔نمرتا کی موت کی اطلاع دوستوں سے ملی۔پولیس نے ایک اور طالب علم کا بیان بھی قلمدان کیا ہے۔پولیس نے نمرتا کے دوست علی شان نامی طلبا کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں طلبا کے بیانات میں تضاد پایا گیا تھا۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا نے پہلے علی شان کو شادی کی پیشکش کی،علی شان نے شادی سے انکار کیا تو نمرتا کی دوستی مہران ابڑو نامی نوجوان سے ہوئی۔ جب کہ واقعے کے بعد متعدد والدین نے اپنی بچیوں کو چانڈکا اور ڈینٹل کالج کیمپس سے واپس بلا لیا۔

تازہ ترین خبریں

کیپٹن (ر)صفدرکواپنی گرفتاری کا خدشہ،ڈر کے مارے ضمانت کیلئے عدالت جا پہنچے، جانتے ہیں آگے سے کورٹ نے کیا حکم سنا دیا؟

کیپٹن (ر)صفدرکواپنی گرفتاری کا خدشہ،ڈر کے مارے ضمانت کیلئے عدالت جا پہنچے، جانتے ہیں آگے سے کورٹ نے کیا حکم سنا دیا؟

میں اور نمرتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار اور دونوں۔۔۔!!! قتل کیس میں نیا موڑآگیا،حیرت انگیز انکشافات

میں اور نمرتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار اور دونوں۔۔۔!!! قتل کیس میں نیا موڑآگیا،حیرت انگیز انکشافات

پاکستان میں قیامت کے مناظر ، راولپنڈی میں لڑکے سے زیادتی کے الزام میں امام مسجد گرفتار

پاکستان میں قیامت کے مناظر ، راولپنڈی میں لڑکے سے زیادتی کے الزام میں امام مسجد گرفتار

ہندو کمیونٹی کی میڈیکل سٹوڈنٹ نمرتا کماری کیس میں بہت بڑی پیش رفت، نمرتا کی کیا اہم ترین چیز مہران ابڑو کے پاس سے برآمد ہو گئی

ہندو کمیونٹی کی میڈیکل سٹوڈنٹ نمرتا کماری کیس میں بہت بڑی پیش رفت، نمرتا کی کیا اہم ترین چیز مہران ابڑو کے پاس سے برآمد ہو گئی

ضرورت سے زائد بیلٹ باکسز، اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری عام انتخابات 2018 میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ضرورت سے زائد بیلٹ باکسز، اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری عام انتخابات 2018 میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  گوجرانوالہ میں سندس نامی لڑکی نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کیساتھ عبرتناک کام کر ڈالا

گوجرانوالہ میں سندس نامی لڑکی نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کیساتھ عبرتناک کام کر ڈالا

اورنج لائن میٹرو ریل سسٹم قومی خزانے پر بوجھ بن گیا منصوبے کے کچھ اجرا میں کمی کے باوجود لاگت کتنی بڑھ گئی ،جانئے

اورنج لائن میٹرو ریل سسٹم قومی خزانے پر بوجھ بن گیا منصوبے کے کچھ اجرا میں کمی کے باوجود لاگت کتنی بڑھ گئی ،جانئے

وادی میں بہت مارپیٹ،والدین یا فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ، مدینہ میں کشمیری نوجوان نے شاہ محمود کو مظالم کی داستان سنا ڈالی

وادی میں بہت مارپیٹ،والدین یا فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ، مدینہ میں کشمیری نوجوان نے شاہ محمود کو مظالم کی داستان سنا ڈالی