04:00 pm
میرا سب کچھ وہی تھا،میں اس کے لیے سب سے لڑتی تھی لیکن آج وہ چلا گیا

میرا سب کچھ وہی تھا،میں اس کے لیے سب سے لڑتی تھی لیکن آج وہ چلا گیا

04:00 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ روز کراچی کے بہادر پولیس اہلکار نے دو ڈاکوؤں کو ٹھکانے لگا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ فرض کی ادائیگی میں ایک اور ثبوت نے جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ناظم آباد عید گاہ گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جب کہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ذیشان شہید ہو گئے۔پولیس اہلکار کو سینے پر ایک گولی لگی تھی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔پولیس اہلکار ذیشان کو اسپتال لایا گیا
تاہم وہ اسپتال پہنچے سے قبل ہی شہید ہو چکے تھے۔ جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار کی اگلے ماہ شادی تھی۔بتایا گیا ہے کہ ذیشان کا نکاح ہو چکا تھا جب کہ ان کی شادی ایک ماہ بعد تھی۔شہید پولیس اہلکار کی منکوحہ پر تو جیسے قیامت ہی توٹ پڑی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا سب کچھ ذیشان تھا، میں ان کے لیے سب سے لڑتی تھی،لیکن آج وہ چلا گیا ہے۔مقتول کی بیوہ نے کہا کہ ظالموں نے ہماری زندگی بسنے سے پہلے اجاڑ دی ۔ ذیشان چار بہن بھائی تھے،ذیشان نے 2014 ء میں پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ذیشان حافظِ قرآن بھی تھے،وہ اپنے بہن بھائیوں میں سے سے زیادہ لاڈلے تھے۔شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی جی رینجرز نے بھی شرکت کی۔خیال رہے کہ عید گاہ گراؤنڈ کے قریب تین ملزم ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے۔گشت پر مامور اہلکاروں نے روکا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو 6رکنی گینگ کے کارندے تھے۔ڈاکوؤں سے 30بور کے دو پستول برآمد ہوئے۔ہلاک ہونے والے ڈاکوں کی شناخت حبیب اور عبدالباسط سے ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

وزارت قانون کا پروڈکشن آرڈر سے متعلق قانون میں ترمیم کا فیصلہ ،ڈرافٹ کی تیاریاں شروع، تفصیلات سامنے آگئیں

وزارت قانون کا پروڈکشن آرڈر سے متعلق قانون میں ترمیم کا فیصلہ ،ڈرافٹ کی تیاریاں شروع، تفصیلات سامنے آگئیں

پاک فوج کے شہید میجر کی 3بیٹیاں ، 2جڑواں: میجر عدیل نے دوسری شادی کس خاتون سے کی تھی؟جان کرآپ کو بھی ان پر فخر ہوگا

پاک فوج کے شہید میجر کی 3بیٹیاں ، 2جڑواں: میجر عدیل نے دوسری شادی کس خاتون سے کی تھی؟جان کرآپ کو بھی ان پر فخر ہوگا

کیپٹن (ر)صفدرکواپنی گرفتاری کا خدشہ،ڈر کے مارے ضمانت کیلئے عدالت جا پہنچے، جانتے ہیں آگے سے کورٹ نے کیا حکم سنا دیا؟

کیپٹن (ر)صفدرکواپنی گرفتاری کا خدشہ،ڈر کے مارے ضمانت کیلئے عدالت جا پہنچے، جانتے ہیں آگے سے کورٹ نے کیا حکم سنا دیا؟

میں اور نمرتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار اور دونوں۔۔۔!!! قتل کیس میں نیا موڑآگیا،حیرت انگیز انکشافات

میں اور نمرتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار اور دونوں۔۔۔!!! قتل کیس میں نیا موڑآگیا،حیرت انگیز انکشافات

پاکستان میں قیامت کے مناظر ، راولپنڈی میں لڑکے سے زیادتی کے الزام میں امام مسجد گرفتار

پاکستان میں قیامت کے مناظر ، راولپنڈی میں لڑکے سے زیادتی کے الزام میں امام مسجد گرفتار

ہندو کمیونٹی کی میڈیکل سٹوڈنٹ نمرتا کماری کیس میں بہت بڑی پیش رفت، نمرتا کی کیا اہم ترین چیز مہران ابڑو کے پاس سے برآمد ہو گئی

ہندو کمیونٹی کی میڈیکل سٹوڈنٹ نمرتا کماری کیس میں بہت بڑی پیش رفت، نمرتا کی کیا اہم ترین چیز مہران ابڑو کے پاس سے برآمد ہو گئی

ضرورت سے زائد بیلٹ باکسز، اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری عام انتخابات 2018 میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ضرورت سے زائد بیلٹ باکسز، اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری عام انتخابات 2018 میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  گوجرانوالہ میں سندس نامی لڑکی نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کیساتھ عبرتناک کام کر ڈالا

گوجرانوالہ میں سندس نامی لڑکی نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کیساتھ عبرتناک کام کر ڈالا