06:04 am
 مولانا فضل الرحمان ڈیل کیلئے تیار ہو گئے

مولانا فضل الرحمان ڈیل کیلئے تیار ہو گئے

06:04 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئیر صحافی و تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے چکر میں آنے کی بجائے خود ڈیل کے چکر میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ حکومت کے خلاف تحریک چلانے میں سنجیدہ نہیں۔دونوں اپنے اپنے رابطوں کے ذریعے سے این آر او لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر پیپلز پارٹی کی طرف سے احتجاج یا تحریک میں شامل ہونے کے لیے دلچسپی دکھائی گئی ہے
۔مگر حقیقت میں پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن اور مولانا فضل الرحمن تینوں ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو یہ ڈر ہے کہ ہم لوگ اکٹھے نہیں کر سکتے تو مولانا فضل الرحمن ہیرو کیوں بنیں۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جانتے ہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں انہیں دغا دے رہے ہیں،جس کی وجہ سے مولانا فضل الرحمن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے چکر میں آنے کی بجائے خود ڈیل کے چکر میں ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو چند فائلیں دکھائی گئی ہیں جس کے بعد ہوسکتا ہے کہ یہ دھرنا اکتوبر اب چالیس پچاس سال تک چلا جائے، عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ہیں تو وہہ کاغذ کے ٹکڑے لیکن وہ اربوں روپے مالیت کی جائیدادوں کے کاغذات ہیں۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت سے انکار کر چکی ہے۔جب کہ ق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے جمیعت علمائے اسلام ف کے حکومت مخالف دھرنے میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت مذہب کا استعمال کرکے حکومت کو نشانہ بنانے سے گریز کرے گی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی جماعت سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے مذہب کا استعمال کرنے کے سخت مخالف ہے۔ ان کی رائے میں مذہب کا استعمال کر کے حکومت کو نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیئے۔ ان کا خیال ہے کہ ان کی جماعت مسلم لیگ ن مذہب کا غلط استعمال کر کے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت نہیں کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی اگر حمایت بھی کی جائے گی تو وہ سیاسی مقاصد کی وجہ سے کی جائے گی۔ ماضی میں مسلم لیگ ن کی حکومت اور رہنما مذہب کے نام پر نفرت اور حملوں کا نشانہ بنے۔ احسن اقبال پر گولی چلائی گئی جبکہ مجھ پر سرعام سیاہی پھینکی گئی۔ ہمیں اندازہ ہے کہ مذہب کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کتنا خطرناک ہوتا ہے، اس لیے ہماری جانب سے ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان میں قیامت کے مناظر ، راولپنڈی میں لڑکے سے زیادتی کے الزام میں امام مسجد گرفتار

پاکستان میں قیامت کے مناظر ، راولپنڈی میں لڑکے سے زیادتی کے الزام میں امام مسجد گرفتار

ہندو کمیونٹی کی میڈیکل سٹوڈنٹ نمرتا کماری کیس میں بہت بڑی پیش رفت، نمرتا کی کیا اہم ترین چیز مہران ابڑو کے پاس سے برآمد ہو گئی

ہندو کمیونٹی کی میڈیکل سٹوڈنٹ نمرتا کماری کیس میں بہت بڑی پیش رفت، نمرتا کی کیا اہم ترین چیز مہران ابڑو کے پاس سے برآمد ہو گئی

ضرورت سے زائد بیلٹ باکسز، اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری عام انتخابات 2018 میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ضرورت سے زائد بیلٹ باکسز، اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری عام انتخابات 2018 میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  گوجرانوالہ میں سندس نامی لڑکی نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کیساتھ عبرتناک کام کر ڈالا

گوجرانوالہ میں سندس نامی لڑکی نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کیساتھ عبرتناک کام کر ڈالا

اورنج لائن میٹرو ریل سسٹم قومی خزانے پر بوجھ بن گیا منصوبے کے کچھ اجرا میں کمی کے باوجود لاگت کتنی بڑھ گئی ،جانئے

اورنج لائن میٹرو ریل سسٹم قومی خزانے پر بوجھ بن گیا منصوبے کے کچھ اجرا میں کمی کے باوجود لاگت کتنی بڑھ گئی ،جانئے

وادی میں بہت مارپیٹ،والدین یا فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ، مدینہ میں کشمیری نوجوان نے شاہ محمود کو مظالم کی داستان سنا ڈالی

وادی میں بہت مارپیٹ،والدین یا فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ، مدینہ میں کشمیری نوجوان نے شاہ محمود کو مظالم کی داستان سنا ڈالی

میں پھانسی لگنے جا رہا ہوں اس لیے اب یہ بتانے میں کوئی حرج نہیں کہ ۔۔۔!زینب کے قاتل نے پھانسی پر چڑھتے وقت کیا انکشاف کیا تھا

میں پھانسی لگنے جا رہا ہوں اس لیے اب یہ بتانے میں کوئی حرج نہیں کہ ۔۔۔!زینب کے قاتل نے پھانسی پر چڑھتے وقت کیا انکشاف کیا تھا

بھارت کی پاکستان کے اہم ترین علاقے پر شدید گولہ باری باری، چنا ب رینجرز نے پھر وہ کیا کہ بھاتیوں کو 1965یاد آگیا

بھارت کی پاکستان کے اہم ترین علاقے پر شدید گولہ باری باری، چنا ب رینجرز نے پھر وہ کیا کہ بھاتیوں کو 1965یاد آگیا