06:17 am
عثمان بزدار کو ہٹایا جا نا اب لاز م ہو گیا ، جانتے ہیں کس انتہائی بااثر حلقے نے پیغام بھجوا دیا

عثمان بزدار کو ہٹایا جا نا اب لاز م ہو گیا ، جانتے ہیں کس انتہائی بااثر حلقے نے پیغام بھجوا دیا

06:17 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) روز اول سے ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تنقید کی زد میں ہی رہے ہیں اور اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ پنجاب کو’’ مِنی پاکستان ‘‘کہا جاتا ہے تو عمران خان کی جانب سے ا س صوبے میں شہباز شریف جیسا نہ سہی مگر ان کی ٹکر کا وزیر اعلیٰ ضرور لایا جا تا تاہم ایسا نہیں کیا گیا ۔ اب سینئیر صحافی محمد مالک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو نہ ہٹانے پر مرکزی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ میں دراڑ پڑ گئی ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ آج تک خبریں آ رہی تھیں
کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر ہیں لیکن اب صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بااثر حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کرنے کے لیے ایک دو بار بات کی ہے۔اب یہ بات کب اور کہاں جا کر ختم ہو گی یہ تو وقت ہی بتائے گا۔محمد مالک نے مزید کہا کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب پر بااثر حلقوں کی طرف سے اعتراضات آنا شروع ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کوا س وقت سے ہی تنقید کا سامنا ہے جب سے وہ وزیراعلیٰ بنائے،سینئیر تجزیہ نگاروں اور اپوزیشن کی طرف سے انہیں ایک ناتجربہ کار وزیر اعلیٰ قرار دے دیا گیا لیکن وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ ان کا دفاع کیا،جس سے یہ تاثر بھی ملا کہ شاہد عثمان بزدار اسٹیبلشمنٹ کو بھی قابل قبول ہیں۔ لیکن محمد مالک نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بزدار سے اب اسٹیبلشمنٹ بھی خوش نہیں ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے حکومت اور اسٹیبشلمنٹ میں دراڑ پڑنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا۔اس سے قبل : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔وزیر اعلیٰ بننے کے بعد عثمان بزدار نے کئی بار ایسے کام کیے جو میڈیا پر خبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کیپٹن (ر)صفدرکواپنی گرفتاری کا خدشہ،ڈر کے مارے ضمانت کیلئے عدالت جا پہنچے، جانتے ہیں آگے سے کورٹ نے کیا حکم سنا دیا؟

کیپٹن (ر)صفدرکواپنی گرفتاری کا خدشہ،ڈر کے مارے ضمانت کیلئے عدالت جا پہنچے، جانتے ہیں آگے سے کورٹ نے کیا حکم سنا دیا؟

میں اور نمرتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار اور دونوں۔۔۔!!! قتل کیس میں نیا موڑآگیا،حیرت انگیز انکشافات

میں اور نمرتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار اور دونوں۔۔۔!!! قتل کیس میں نیا موڑآگیا،حیرت انگیز انکشافات

پاکستان میں قیامت کے مناظر ، راولپنڈی میں لڑکے سے زیادتی کے الزام میں امام مسجد گرفتار

پاکستان میں قیامت کے مناظر ، راولپنڈی میں لڑکے سے زیادتی کے الزام میں امام مسجد گرفتار

ہندو کمیونٹی کی میڈیکل سٹوڈنٹ نمرتا کماری کیس میں بہت بڑی پیش رفت، نمرتا کی کیا اہم ترین چیز مہران ابڑو کے پاس سے برآمد ہو گئی

ہندو کمیونٹی کی میڈیکل سٹوڈنٹ نمرتا کماری کیس میں بہت بڑی پیش رفت، نمرتا کی کیا اہم ترین چیز مہران ابڑو کے پاس سے برآمد ہو گئی

ضرورت سے زائد بیلٹ باکسز، اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری عام انتخابات 2018 میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

ضرورت سے زائد بیلٹ باکسز، اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری عام انتخابات 2018 میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  گوجرانوالہ میں سندس نامی لڑکی نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کیساتھ عبرتناک کام کر ڈالا

گوجرانوالہ میں سندس نامی لڑکی نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کیساتھ عبرتناک کام کر ڈالا

اورنج لائن میٹرو ریل سسٹم قومی خزانے پر بوجھ بن گیا منصوبے کے کچھ اجرا میں کمی کے باوجود لاگت کتنی بڑھ گئی ،جانئے

اورنج لائن میٹرو ریل سسٹم قومی خزانے پر بوجھ بن گیا منصوبے کے کچھ اجرا میں کمی کے باوجود لاگت کتنی بڑھ گئی ،جانئے

وادی میں بہت مارپیٹ،والدین یا فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ، مدینہ میں کشمیری نوجوان نے شاہ محمود کو مظالم کی داستان سنا ڈالی

وادی میں بہت مارپیٹ،والدین یا فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ، مدینہ میں کشمیری نوجوان نے شاہ محمود کو مظالم کی داستان سنا ڈالی