07:45 am
اورنج لائن میٹرو ریل سسٹم قومی خزانے پر بوجھ بن گیا منصوبے کے کچھ اجرا میں کمی کے باوجود لاگت کتنی بڑھ گئی ،جانئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن میٹرو ریل سسٹم کی تعمیر میں تاخیر سے منصوبے کی پریمیم لاگت 50 فیصد تک بڑھ گئی ۔روزنامہ جنگ کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران نے انکشاف کیا ہے کہ اس میگا پراجیکٹ پر ترقیاتی کام کی معطلی سے قومی خزانے کو 11 ارب روپے کا بوجھ اٹھانا پڑا ہے۔ منصوبے کی تخمینہ لگائی گئی پریمیم لاگت 22 ارب روپے ہے لیکن یہ بڑھ کر 30 ارب روپے ہوگئی ہے۔ اس منصوبے کیلئے فٹ پاتھوں کی تعمیر کیلئے اضافی 3 ارب روپے مختص کرنے سے مجموعی پریمیم لاگت 33 ارب
 
روپے ہوگئی ہے۔ اورنج لائن میٹرو ریل سسٹم کے دو اجزا ہیں۔ ایک سی پیک اور دوسرا لوکل۔ پہلا جز سی پیک منصوبے کا حصہ ہے جبکہ دوسرے حصے کو پنجاب حکومت فنڈ کرتی ہے۔ پہلے جز کی تخمینہ لگائی گئی لاگت 1 ارب، 45 کروڑ، 81 لاکھ، 41 ہزار اور 720 روپے ہے۔ سی پیک جز کیلئے مکمل فنڈنگ چینی حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے تاہم لوکل جز کی تخمینہ لگائی گئی پریمیم لاگت 22 ارب روپے سے بڑھ کر 33 ارب روپے ہوگئی ہے۔ منصوبے کے اخراجات میں کمی کرنے کیلئے موجودہ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے کچھ اجزا میں کمی کردی ہے لیکن پھر بھی لاگت 50 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ پی ایم ٹی اے کے افسران کا دعویٰ ہے کہ لوکل جز کی قیمت میں اضافہ تاخیروں کی وجہ سے نہیں جیسا کہ سول ورکس اور ای اینڈ ایم وقت پر مکمل ہوا۔یاد رہے کہ اس منصوبے کا افتتاح اس وقت کے وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

وزارت قانون کا پروڈکشن آرڈر سے متعلق قانون میں ترمیم کا فیصلہ ،ڈرافٹ کی تیاریاں شروع، تفصیلات سامنے آگئیں

پاک فوج کے شہید میجر کی 3بیٹیاں ، 2جڑواں: میجر عدیل نے دوسری شادی کس خاتون سے کی تھی؟جان کرآپ کو بھی ان پر فخر ہوگا

کیپٹن (ر)صفدرکواپنی گرفتاری کا خدشہ،ڈر کے مارے ضمانت کیلئے عدالت جا پہنچے، جانتے ہیں آگے سے کورٹ نے کیا حکم سنا دیا؟

میں اور نمرتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار اور دونوں۔۔۔!!! قتل کیس میں نیا موڑآگیا،حیرت انگیز انکشافات

پاکستان میں قیامت کے مناظر ، راولپنڈی میں لڑکے سے زیادتی کے الزام میں امام مسجد گرفتار

ہندو کمیونٹی کی میڈیکل سٹوڈنٹ نمرتا کماری کیس میں بہت بڑی پیش رفت، نمرتا کی کیا اہم ترین چیز مہران ابڑو کے پاس سے برآمد ہو گئی

ضرورت سے زائد بیلٹ باکسز، اضافی فولڈ ایبل سکرینز کی خریداری عام انتخابات 2018 میں کروڑوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

  گوجرانوالہ میں سندس نامی لڑکی نے یاسین کو ملنے کے بہانے بلایا اور کچھ دیر بعد ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کیساتھ عبرتناک کام کر ڈالا