01:24 pm
ہندو کمیونٹی کی میڈیکل سٹوڈنٹ نمرتا کماری کیس میں بہت بڑی پیش رفت، نمرتا کی کیا اہم ترین چیز مہران ابڑو کے پاس سے برآمد ہو گئی

ہندو کمیونٹی کی میڈیکل سٹوڈنٹ نمرتا کماری کیس میں بہت بڑی پیش رفت، نمرتا کی کیا اہم ترین چیز مہران ابڑو کے پاس سے برآمد ہو گئی

01:24 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ان دنوں میڈیکل کی طالبہ اور ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی نمرتا کماری کی موت زیر بحث ہے اورروزانہ کی بنیاد اس کیس میں نئے نئے انکشافات دیکھنے اورسننے کو مل رہے ہیں ۔ اب طالبہ نمرتا کی موت سے قبل کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لاڑکانہ میڈیکل کالج کی طالبہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسے اپنے دوست مہران کے ہمراہ دیکھا گیا ہے۔فوٹیج میں نمرتا اپنے دوست مہران ابڑو کے ساتھ رات دیر تک کالج لان میں بیٹھی نظر آ رہی ہیں۔نمرتا اور مہران آپس میں گفتگو کر رہے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے
کہ نمرتا اور مہران ابڑو کی دوستی کا سب کو معلوم تھا۔گذشتہ روز بھی نمرتا کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جو کہ اس کی موت سے دو دن قبل کی تھی۔ ویڈیو میں نمرتا کو کالج کے آخری روز آڈیٹوریم میں مہران ابڑو اور علی شان کے ساتھ بیٹھا دیکھا جا سکتا تھا، تینوں دوست کسی موضوع پر بحث کر رہے ہیں۔پولیس نے ویڈیو میں موجود دونوں لڑکوں کو شاملِ تفتیش کر رکھا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان لڑکوں کے پاس سے نمرتا کا اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کو کیس میں مزید ملے گی۔یہ ویڈیو نمرتا کی موت سے دو دن قبل کی ہے اس کے بعد کالج سے تعطیلات ہو گئیں اور اسی دوران نمرتا کی موت واقع ہوئی۔کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو اس بات کا ثبوت دے رہا ہے کہ تینوں کے مابین کچھ چل رہا تھا۔جب کہ پولیس نے نمرتا کا کال ریکارڈ حاصل کیا تھا، سب سے زیادہ کالز نوجوان مہران ابڑو کو کی گئی تھیں۔ نمرتا کےدوست مہران ابڑو کو تفتیش کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا، مہران ابڑو کا بیان قلمدان کر لیا گیا ۔ مہران ابڑو کا کہنا ہے کہ نمرتا سے 4 سال قبل دوستی ہوئی تھی۔ نمرتا مجھ سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن میں نے منع کر دیا۔نمرتا کی موت کی اطلاع دوستوں سے ملی۔پولیس نے ایک اور طالب علم کا بیان بھی قلمدان کیا ہے۔پولیس نے نمرتا کے دوست علی شان نامی طلبا کو گذشتہ رات گرفتار کیا گیا تھا۔دونوں طلبا کے بیانات میں تضاد پایا گیا تھا۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نمرتا نے پہلے علی شان کو شادی کی پیشکش کی،علی شان نے شادی سے انکار کیا تو نمرتا کی دوستی مہران ابڑو نامی نوجوان سے ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ایس او پیز کی خلاف ورزی۔۔۔ پولیس نے وزیراعظم پر جرمانہ عائد کر دیا

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

ملک سے غداری کا الزام ۔۔۔ تین فوجی اہلکاروں کی سزائے موت دے دی گئی

عمرہ زائرین کے متعلق سعودی حکومت کا اہم فیصلہ ۔۔۔۔ اب تک کی سب سے بڑی خبر ۔۔ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگا لینگے

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اہم دورہ ملتوی کردیا

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

یا اللہ خیر ۔۔ ایک مرتبہ پھر زلزلہ ۔۔۔۔ بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 143ویں لانگ کورس کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

عید کے بعد کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے ہم نکلیں گے ۔۔۔ مولانا فضل الرحمان نے ایسا کیا کہا کہ حکومت پر دباو مزید بڑھ گیا

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 ڈسکہ الیکشن ۔۔۔۔۔ غیر ختمی نتائج ۔۔۔مسلم لیگ ن کی نوشین فتخار آگے

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

این اے 75 میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان :فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،(ن)لیگ کا الزام

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

الزامات بے بنیاد،نوشین افتخار اپنی شکست دیکھ کر گھبرا گئی ہیں،اسجد علی ملہی

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام

پی ٹی آئی نے ایک دو جگہ پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے ،نوشین افتخار کا الزام