01:43 pm
عمران خان نے جب کمرشل فلائٹ پر جانے کا ذکر کیا تو محمد بن سلمان نے کیا جملہ بولا

عمران خان نے جب کمرشل فلائٹ پر جانے کا ذکر کیا تو محمد بن سلمان نے کیا جملہ بولا

01:43 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)محمد بن سلمان عمران خان کی بہت عزت کرتے ہیں اور اس کی مثال جب وہ پاکستان آئے تو عمران خان کے سامنے ادب سے واضح ہوئی جبکہ انہوں نے خود کو پاکستان کا سفیر بھی کہا، اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد بن سلمان نے پاکستان اور عمران خان کے عزت و احترام کی نئی مثال قائم کی ہے ۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ آپ دورہ امریکہ پر کیسے جا رہے ہیں؟
جس پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ میں کمرشل فلائٹ کے ذریعے امریکہ روانہ ہو رہا ہوں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں ، کمرشل فلائٹ پر امریکہ نہیں جا سکتے۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے امریکہ جانے کے لیے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو اپنا ذاتی طیارہ فراہم کیا۔ دوسری جانب وزارت خارجہ حکام نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران ان کی مصروفیات کو حتمی شکل دے دی ۔

تازہ ترین خبریں