02:04 pm
 بھارت نے آزاد جموں کشمیر میں سیز فائر لائن پر بھاری ہتھیار اور فوج منتقل کرنا شروع کر دی

بھارت نے آزاد جموں کشمیر میں سیز فائر لائن پر بھاری ہتھیار اور فوج منتقل کرنا شروع کر دی

02:04 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے آزاد جموں کشمیر میں سیز فائر لائن پر بھاری ہتھیار اور فوج منتقل کرنا شروع کر دی ، کچھ دنوں میں کیا ہونےوالا ہے ، پاکستانیوں کو خبردار کر دیا گیا ۔۔معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ بھارت نے آزاد جموں و کشمیر میں سیز فائر لائن کے قریب بھاری ہتھیار اور فوج منتقل کرنا شروع کر دی ہے۔زید حامد نے مزید کہا کہ اس مہینے جھڑپیں تو معمول کی بات ہیں لیکن یہ نئی پیش رفت بھاری ثابت ہو سکتی ہے۔ جو اس کی طرف اشارہ بھی کر رہی ہے کہ بھارت کچھ دنوں میں کوئی مس ایڈونچرکر سکتا ہے
جو کہ ایک فالس فلیگ آپریشن بھی ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل بھی معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی جانب سے کیا گیا تھا کہ بھارت جنگ کی تیاریاں مکمل کیے بیٹھا ہے۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت نا صرف لائن آف کنٹرول کے محاذ پر جنگ چھیڑنا چاہتا ہے، بلکہ اب پنجاب کی ورکنگ باونڈری پر بھی جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ زید حامد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت نے پاکستان پنجاب کے ساتھ ملحقہ سرحد پر بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کرنے سمیت اپنی فوج کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ بھارت بھاری ہتھیار بھی پنجاب کی سرحد پر پہنچا رہا ہے۔ ان ہتھیاروں میں ٹینک بھی شامل ہیں۔ زید حامد کا کہنا ہے کہ بھارت 5 اگست کو کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرکے پہلے ہی ہم پر جنگ مسلط کر چکا ہے۔ بھارت منصوبہ بندی کیے بیٹھے ہے کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے گا اور آزاد کشمیر پر قبضے کی کوشش کرے گا۔ زید حامد کہتے ہیں کہ اس تمام صورتحال میں ہمیں نرم رویہ اختیار کرنے کی بجائے جارح حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ اس سے قبل کہ بھارت ہم پر حملہ کرے، ہمیں خود ہی مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور معصوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہوگی۔ ہمیں امریکا اور ایف اے ٹی ایف سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ افغانستان کے مسئلے کے معاملے پر ہم امریکا کو اپنی بات ماننے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں