07:57 pm
گریڈ 16کے سرکاری ملازم لیاقت قائم خانی کے گھر نیب کا چھاپہ، اربوں مالیت کی ایسی کیا چیز برآمد کرلی گئی

گریڈ 16کے سرکاری ملازم لیاقت قائم خانی کے گھر نیب کا چھاپہ، اربوں مالیت کی ایسی کیا چیز برآمد کرلی گئی

07:57 pm

کراچی(نیوز ڈیسک)نیب حکام کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر سے برآمد زیورات اور نقدی کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد بنتی ہےجس پر نیب نے ملزم کے خلاف 3 مزید ریفرنسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق ڈی جی پارکس اور میئر کراچی کے مشیر لیاقت قائم خانی کے حوالے سے کرپشن کے پے درپے انکشافات سامنے آرہے ہیں، بڑے پیمانے پر بدعنوانی کے الزام میں نیب حکام کے ہاتھوں گرفتار سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے گھر پرُتعیش اور چمچماتی کاروں کے بعد جمعے کوان کے گھر کے لاکرزسے نیب حکام کو زیورات،
سیونگ سرٹیفکیٹس اور پرائز بانڈز کے علاوہ دیگر اہم نوعیت کی دستاویزات ملیں۔ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی نے گھر میں موجود لاکر کا کوڈ نیب حکام کو دوران تفتیش بتایا جس کی بنا پرنمبروں سے کھلنے والے آہنی تجوری سے کروڑوں روپے کے زیورات اور دیگر اشیا ملیں، لیاقت قائمخانی کے گھر سے برآمد سونے کی اشیاء کی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ گھر سے برآمد کے ایم سی دستاویزات میں باغ ابن قاسم کے فنڈز کی فائلیں بھی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت قائم خانی کے گھر سے برآمد اثاثوں کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد بنتی ہے، اسی تناظر میں نیب حکام نے لیاقت قائمخانی کے خلاف تین مزید ریفرنسز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ جعلی اکاوئنٹس کیس کے علاوہ لیاقت قائمخانی پرآمدن سے زائد اثاثے بنانے اور کرپشن جعلی دستاویزات کے ریفرنس بھی دائر ہوں گے۔ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ لیاقت قائمخانی نے پارکس میں جعلی کام کرانے کے لیے جعلی کمپنیاں بنائی ہوئی تھیں، ان کمپنیوں کے نام پر فنڈز ریلیز کیے جاتے تھے جس سے کسی کو کوئی حصہ نہیں دیا جاتا تھا۔دوسری جانب لیاقت قائم خانی کے گھر سے برآمد دستاویزات کے ذریعے کے ایم سی کے محکمہ باغات سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے، ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ لیاقت قائمخانی نے بیس سال میں کراچی کے 71 پارکس کو صرف کاغذات میں بنایا اور ایک ارب سے زائد ہڑپ کرلیے، ملنے والی دستاویزات سے کرپشن کے پیسے کے ایم سی افسراں سابق عہدیداروں اور اہم سیاست دانوں کو بھی حصہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نیب کے مطابق لیاقت قائمخانی 2007ء سے غیر قانونی طور پر کے ایم سی کے مشیر باغات تھے، گریڈ اکیس میں ریٹائرڈ منٹ کے بعد کے ایم سی سے ایک لاکھ روپے پینشن بھی وصول کرتے تھے، لیاقت قائمخانی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے سے ملازمت کا آغاز کیا اور آخری تنخواہ سوا لاکھ روپے وصول کی۔

تازہ ترین خبریں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا