04:18 pm
بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بند

بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بند

04:18 pm

کراچی(آن لائن)بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندر کی جانب سے چلنے والی ہوائیں بند ہوگئیں کراچی میں گرمی کی شدید لہر تین روز مزید برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا، محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے جس میں کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں میں آئندہ تین روز شدید گرمی کا امکان ظاہر کیا ہے ، اس دوران ہیٹ ویو کی بھی پیشن گوئی کی گئی ہے ہفتے کو بھی کراچی میں شدید گرمی رہی
جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا یے کہ 24 ستمبرتک ساحلی علاقوں خصوصاً کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں اس وقت ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے جس کی وجہ سے سمندری ہوائیں معطل ہوگئی ہیں۔ مطلع صاف رہنے اورسورج کی تپش براہ راست زمین پرپڑنے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔ سمندر کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی بندش کی وجہ سے کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔ اس لئے شہری صبح 11 سے سہہ پہر 3 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں ، پانی یا ٹھنڈے مشروب زیادہ سے زیادہ پیئیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت اپنے آپ کو ڈھانپ لیں۔

تازہ ترین خبریں