07:22 am
اتوار کا دن پاکستان میں سوگ کا دن بن گیا

اتوار کا دن پاکستان میں سوگ کا دن بن گیا

07:22 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اتوار کا دن پاکستان میں سوگ کا دن بن گیا ، 26افراد جاں بحق ، درجن سے زائد زخمی، سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بابو سر ٹاپ کے پاس بس پہاڑ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو گئی ہے، حادثے کے بعد ریسکیو ٹمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں
اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا کام جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ چٹان سے ٹکر اکرکھائی میں جاگری۔اس افسوسناک حادثے میں 26 مسافر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں کو گھر سے بلا لیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق حادثہ بابوسرٹاپ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

 

تازہ ترین خبریں