07:32 am
قریبی ساتھی اور اہم ترین لیگی رہنماؤں نے ملک چھوڑ نے کی تیاری کرلی

قریبی ساتھی اور اہم ترین لیگی رہنماؤں نے ملک چھوڑ نے کی تیاری کرلی

07:32 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قریبی ساتھی اور اہم ترین لیگی رہنماؤں نے ملک چھوڑ نے کی تیاری کرلی، لیگی صفوں میں ہلچل مچ گئی ۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں کوئی نہ کوئی تبدیلی آنے والی ہے ، پیش گوئی ہے کہ کچھ دن میں اہم ن لیگی رہنما ملک چھوڑ کر باہر چلے جائیں گے ۔
گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ مسلم لیگ ن میں تبدیلی کی بات خاموشی سے لیکن کہیں نہ کہیں چل رہی ہے ۔ پیشن گوئی کرتاہوں کہ پارٹی کی قیادت اب شہباز شریف سنبھالیں گے ۔ زیر حراست سیاستدانوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ پیسوں کی انکوائری ہو جائے تو پھر کوئی مسئلہ نہیںہے۔


 

تازہ ترین خبریں