03:09 pm
سی پیک حکومت کی تبدیلی نہیں بلکہ کس وجہ سے سست روی کا شکار ہے

سی پیک حکومت کی تبدیلی نہیں بلکہ کس وجہ سے سست روی کا شکار ہے

03:09 pm

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کراچی میں متعین چین کے قونصل جنرل وانگ یو نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے باعث نہیں بلکہ بیورکریسی کی جانب سے کام میں روڑے اٹکانے کے باعث سست روی کا شکار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں چینی سفارت خانے میں بلوچستان سے چین کے دورہ پر جانے والے ذرائع ابلاغ کے وفد سے
ملاقات کے دوران کیا وانگ یو نے کہا کہ پاکستان میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دور حکومت میں سی پیک کے منصوبوں پر جس تیزی سے کام جاری تھا آج وزیر اعظم عمران خان کے حکومتمیں یہ کام سست روی کا شکار ہے مگر یہ کہنا غلط ہوگا کیونکہ ہمارے تعلقات وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بھی بہت اچھے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر کا کام رواں سال مکمل ہو جا ئے گا جبکہ حب کو پاور منصوبہ پر بھی کام تیزی سے جاری ہے اس کے علاوہ روڈ اور انڈسٹیریل زون بھی بنائے جارہے ہیں جس سے پاکستان میں لوگوں کو وسیع پیمانے پر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔وانگ یو نے کہا کہ سی پیک کے بعض منصوبوں پر عملد درآمد نہ ہونے کی بڑی وجہ بیورکریسی کی جانب سے مسلسل فائلوں کو روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں وفود کے تبادلے سے سوشل ، کلچرل اور اکنامکل معلومات کا تبادلہ ممکن ہے ہم پاکستان سے صحافیوں ، ڈاکٹروں اور طالب علموں چین لے جا رہے ہیں تاکہ وہ چائینہ کی ترقی کو دیکھ کر اپنے ملک میں بھی اسی طرح ترقی کے سفر کو جاری رکھیں۔ایک سوال کے جواب میں چینی قونصل جنرل نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے سی پیک میں سرمایہ کاری کے اقدام کو ہم سہراتے ہیں سی پیک کے منصوبہ میں دوسرے سرمایہ کاروں کی شمولیت کا اختیار بھی پاکستان کے ساتھ ہے ۔اس موقع پر بلوچستان اکنامکس فورم کے صدر سردار شوکت پوپلزئی بھی موجود تھے انہوں نے صحافیوں کو دورہ چین کا موقع فراہم کرنے پر چینی قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا ۔میڈیا کے وفد کی سربراہی سینئر صحافی اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر ایوب ترین نے کی جبکہ اس موقع پر بلوچستان اکنامکس فورم کے کورآڈینیٹر کامران بلوچ ،سنیئر صحافی محمد آصف بلوچ،انور ناصر، نصیر احمد،جاوید انصاری ،مرتضی زہری ، مجیب اچکزئی، عاصم خان ، بلال اعوان ، فضل تواب، عمران منگی ، شہاب عمران، عابد،عبیدالرحمان ودیگر بھی موجود تھے ۔


 

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

پاک فضائیہ کے 4 ایئر آفیسرز کو ایئروائس مارشل کےعہدوں پرترقی دے دی گئی۔

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

جام کمال کے بیٹے کے پروٹوکول کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

پی ایس ایل سکس ۔۔پشاور زلمی کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

حکومت نے شراب کی فروخت سے ایک ارب کے ٹیکس کا ٹارگٹ دے دیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ۔۔۔ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کوکل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اسد قیصر 

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

بلوچستان کے 5 کھرب سے زائد کا بجٹ 18جون کوپیش کیا جائےگا

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ ہماری ترجیح ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

 شہباز شریف سے  یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی اور مولانا اسد کی ملاقات ۔۔۔بجٹ کاپیاں اپوزیشن پر پھینکنے اور بدکلامی کے حکومتی رویہ کی شدید مذمت

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر دیا

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

27میں سے 26نکات پر عملدرآمد مکمل، پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکان روشن

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

جتنا مرضی استعمال کریں ۔۔۔مفت انٹرنیٹ اور فون کالز کے مزے لیں، پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر آگئی

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

پیپلزپارٹی تحریک انصاف کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا

چین نے نیٹو اجلاس میں جاری کیے گئے بیان کا جواب دے دیا