01:20 pm
پاکستان میں لرزہ خیز سانحہ ، شہدا میں پاک فوج کے جوانوں کی بہت بڑی تعدا د بھی ہے ، پاکستان میں سوگ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں لرزہ خیز سانحہ ، شہدا میں پاک فوج کے جوانوں کی بہت بڑی تعدا د بھی ہے ، پاکستان میں سوگ ۔۔۔ بابو سر کے پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 10فوجی جوان شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح سکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 18زخمی ہو گئے ۔
بابو سر ٹاپ کے پاس بس پہاڑ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو ئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے فوری بعد پاک فوج کے دستے وہاں پہنچ گئے، فوجی ہیلی کاپٹر سے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں 26 افراد شہید ہوئے ہیں جن میں 10 شہداء کا تعلق پاک فوج سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بابوسر کے مقام پر بس حادثے کے زخمیوں اور شہداء کو وہاں سے گلگت سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کرنے کے لیے فی الفور پاک فوج کے ہیلی کاپٹر وہاں بھیج دیئے تھے جہاں سے پاک فوج کی ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے بس کے تمام شہداء اور زخمی مسافروں کو ہسپتال پہنچا دیا ہے۔ سی ایم ایچ گلگت میں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کوچ سکردو سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ چٹان سے ٹکر اکرکھائی میں جاگری۔اس افسوسناک حادثے میں 26 مسافر جاں بحق ہو گئے جن میں سے 10فوجی جوان تھے جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئی تھیں، فوجی ہیلی کاپٹر اور فوجی ریسکیو ٹیموں نے بھی اس آپریشن میں حصہ لیا اور جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے فوراََ بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور ڈاکٹروں کو گھر سے بلا لیا گیا تھا۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں اور انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بجائے سی ایم ایچ گلگت منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پیپلزپارٹی دورکاکرنسی سکینڈل منظر عام پر! 43 کھرب 75 کروڑکے 500 روپے والے پرانے نوٹوں کاریکارڈ ہی غائب نکلا،آڈٹ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

پاکستان مخالف قوتوں کی مدد کے باوجودامریکہ میں کشمیر پہ بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی غرض سے کیا گیا

شیخ رشید کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا، لال حویلی سوگ میں ڈوب گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟

امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا