02:15 pm
پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنیوالے عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور22 ستمبر(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ہماری نئی نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کی جگہ جیل ہے۔ متعلقہ ادارے اور پولیس مل کر ایسے عناصر کی بیخ کنی کریں اور اس ضمن میں انسداد منشیات فورس سے بھی مکمل کوآرڈینیشن رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔یہ کالا دھندہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں،اس ناسور کے خاتمے کے لئے تیزی سے موثر کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کے مشن میں متعلقہ اداروں کو فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان اقوام متحدہ میں لکھی ہوئی تقریر پڑھیں کیونکہ۔۔۔!!! حسن نثار نے وزیر اعظم کو حیران کن مشورہ دیدیا

پیپلزپارٹی دورکاکرنسی سکینڈل منظر عام پر! 43 کھرب 75 کروڑکے 500 روپے والے پرانے نوٹوں کاریکارڈ ہی غائب نکلا،آڈٹ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

پاکستان مخالف قوتوں کی مدد کے باوجودامریکہ میں کشمیر پہ بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی غرض سے کیا گیا

شیخ رشید کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا، لال حویلی سوگ میں ڈوب گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟