03:29 pm
کوئی قیمتی جانور ہو تو ہمیں دے دیں ، لاہور سے 5من پکڑے جانے والے مینڈکوں کو محکمہ لائیو سٹاک نے لینے سے انکار کر دیا

کوئی قیمتی جانور ہو تو ہمیں دے دیں ، لاہور سے 5من پکڑے جانے والے مینڈکوں کو محکمہ لائیو سٹاک نے لینے سے انکار کر دیا

03:29 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ لائیواسٹاک نے لاہور میں پکڑے جانے والے 5من مینڈکوں کو لینے سے انکار کر دیا ہے۔ محکمہ لائیواسٹاک کی جناب سے انکار کے بعد مجاہد فورس نے مینڈک دریا برد کردیے ہیں۔ محکمہ لائیواسٹاک نے کہا ہے کہ کوئی قیمتی جانور ہو تو ہمیں دیں مینڈک نہیں لیں گے جس کے بعد مجاہد فورس نے مینڈک دریا برد کر دیے۔ خیال رہے کہ آج صبح مجاہد فورس نے رکشا سے پانچ من مردہ مینڈک برآمد کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا
۔ ذرائع کے مطابق ملزمان عرصہ دراز سے مینڈک سپلائی کر رہے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی تھیں کہ ان مردہ مینڈکوں کو کہاں اور کیوں لے جایا جارہا تھا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نیو راوی پل پر مجاہد اسکواڈ کے اہلکاروں نے ناکا لگا رکھا تھا جہاں انہوں نےگزرنے والے ایک رکشا کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جس میں دو افراد سوار تھے۔ مجاہد سکواڈ کی جانب سے رکنے کے اشارے پر ڈرائیور نے رکشا روکنے کے بجائے رکشا کی رفتار مزید تیز کرکے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر مجاد اسکواڈ کے اہلکاروں نے ان کی اس کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پکڑ لیا اور رکشے سے 5من مردہ مینڈک بھی برآمد کر لیے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رکشا سوار دونوں ملزمان ان مینڈکوں کو شہر کے ایک معروف بازار کی جانب لے جا رہے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا۔مجاہد سکواڈ نے ملزمان اظہر اور پرنس کو تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا تھا اس کے ساتھ ہی محکمہ لائیو اسٹاک کو بھی واقع کی اطلاع کردی گئی تھی تاہم انہوں نے مینڈک لینے سے انکار کر دیا۔ملزمان کے مطابق یہ مینڈک میڈیکل کالجوں کے طلباء کے لیے تھے جن پر تجربات کیے جانے تھے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟

امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اپنی اہلیہ کی ایسی چیز ساتھ لے آئے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہیں روک لیا گیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اپنی اہلیہ کی ایسی چیز ساتھ لے آئے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہیں روک لیا گیا

وزیر اعظم عمران خان سے نیویارک میں کون ملنے پہنچ گیا ؟ مقبوضہ کشمیر پر دوٹوک موقف

وزیر اعظم عمران خان سے نیویارک میں کون ملنے پہنچ گیا ؟ مقبوضہ کشمیر پر دوٹوک موقف

عمران خان نے اسد عمر کو دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے پر راضی کر لیا اس مرتبہ انہیں وزارت خزانہ کی بجائے کون سی وزارت دی جائیگی؟جانئے

عمران خان نے اسد عمر کو دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے پر راضی کر لیا اس مرتبہ انہیں وزارت خزانہ کی بجائے کون سی وزارت دی جائیگی؟جانئے

کلبھوشن کے جیل میں ہونے کے باوجود اس کے نیٹورک کے ابھی تک چلنے کا انکشاف

کلبھوشن کے جیل میں ہونے کے باوجود اس کے نیٹورک کے ابھی تک چلنے کا انکشاف

چونیاں میں بچوں کی لاشوں کے بعد 25سالہ لڑکی کی لاش بر آمد ، لاش کس افسوسناک حالت میں ملی ، لرزہ خیز خبر

چونیاں میں بچوں کی لاشوں کے بعد 25سالہ لڑکی کی لاش بر آمد ، لاش کس افسوسناک حالت میں ملی ، لرزہ خیز خبر