05:41 pm
پاکستان میں ڈینگی خطرناک حد تک پھیل گیا، پورے ملک میں کتنے ہزار افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے، ہوشربا انکشاف

پاکستان میں ڈینگی خطرناک حد تک پھیل گیا، پورے ملک میں کتنے ہزار افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے، ہوشربا انکشاف

05:41 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے 10ہزار مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 10ہزار ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے، پنجاب میں ڈینگی کے 2363، سندھ 2258 جب کہ خیبر پختونخوا میں 1514 مریض ہیں، پنجاب میں 70 فیصد ڈینگی مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے
۔ آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی کی صورتحال پر مکمل نظر ہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا ہے جب کہ صوبے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں، ڈینگی کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نجی اسپتالوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔ بعض سیاسی جماعتیں ڈینگی کے معاملے پر سیاست کررہی ہیں ڈینگی کے مسئلے کو سیاسی جماعتیں فٹ بال نہ بنائیں۔دوسری جانب ڈینگی سے متاثر قبائلی و شہری علاقوں میں خصوصی کلینکس آج سے فعال ہوگئے جہاں عوام کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور متاثرہ مریضوں کو شہر کے 3 بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔کمشنر کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے ڈان کو بتایا کہ خصوصی کلینکس کو شہر اور کینٹونمنٹ کے علاقوں کے 5 صحت سینٹرز میں ہولی فیملی ہسپتال، بینظیر بھٹو ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے قائم کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ کئی افراد ڈینگی کے ٹیسٹ کے لیے ہسپتال آتے ہیں جبکہ تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد کم ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 'مثال کے طور پر 100 افراد ڈینگی وارڈ آئے تاہم ان میں سے 20 فیصد ڈینگی کے مریض تھے، زیادہ تعداد میں لوگوں کی موجودگی سے وارڈ میں رش لگ جاتا ہے تو ہم نے فیصلہ کیا کہ خصوصی کلینکس قائم کیے جائیں تاکہ ڈاکٹر سے ڈینگی کے مریضوں پر توجہ دے سکیں'۔اس حوالے سے 5 میں سے 2 کلینکس کوٹھا کلان یونین کونسل اور خیبان سر سید میں آج سے کام کا آغاز کریں گے۔ثاقب ظفر کا کہنا تھا کہ 'ان کے ڈاکٹر اور پیرا میڈکس کی ٹیم عوام کا ڈینگی کا ٹیسٹ کرے گی اور مرض کی تصدیق کے بعد شہر کے 3 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں داخلے کے لیے نوٹ لکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ دیگر 3 کلینکس کو اس جگہ قائم کیا جائے گا جہاں سے ڈینگی کے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ خان ڈوگر نے مساجد اور امام بارگاہوں کے اماموں سے دعا اور عوام میں ڈینگی سے بچنے کے حفاظتی اقدامات کے لیے آگاہی پھیلانے کی درخواست کی۔انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس طلب کیا اور تمام مسالک کے مذہبی رہنماؤں سے ضلعی انتظامیہ کی ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم پھیلانے میں مدد کا کہا۔انہوں نے سرکاری اداروں، کینٹونمنٹ بورڈ اور پاکستان ریلویز سے انسداد ڈینگی مہمات کا آغاز کرنے کا بھی کہا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اور شہریوں کو راولپنڈی ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر شہر کو ڈینگی اور کچرے سے پاک بنانے کے لیے کام کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

شیخ رشید کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا، لال حویلی سوگ میں ڈوب گئی

شیخ رشید کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا، لال حویلی سوگ میں ڈوب گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟

امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اپنی اہلیہ کی ایسی چیز ساتھ لے آئے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہیں روک لیا گیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اپنی اہلیہ کی ایسی چیز ساتھ لے آئے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہیں روک لیا گیا

وزیر اعظم عمران خان سے نیویارک میں کون ملنے پہنچ گیا ؟ مقبوضہ کشمیر پر دوٹوک موقف

وزیر اعظم عمران خان سے نیویارک میں کون ملنے پہنچ گیا ؟ مقبوضہ کشمیر پر دوٹوک موقف