05:44 pm
پاکستان میں ایک ہی دن دوسرا بڑا حادثہ ، متعدد افراد جاں بحق

چارسدہ (نیوز ڈیسک) چارسدہ کی تحصیل تنگی کے علاقہ باجوڑو کلی میں تیز رفتارموٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر سوات میں گرنے سے دو بچوں اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔حادثے میں جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور انکے دو بچے شامل ہیں جو منگنی کی ایک تقریب میں شرکت کیلئے ضلع مہمند کے علاقہ یکہ غنڈ سے شاخ نمبر 6 جا رہے تھے کہ باجوڑو کلی میں
انکی موٹر کار تیز رفتاری کے باعث سڑک سے ملحقہ نہر سوات میں گر گئی۔حادثے میں قمر ولد باور خان نامی شخص، اسکی اہلیہ اور دو بچے بلال اور محمد موقع پر جاں بحق جبکہ گاڑی کا ڈرائیور صالح شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے میتوں اور زخمی شخص کو باہر نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی منتقل کیا جہاں سے زخمی ڈرائیور کو پشاور کے ایل آر ایچ منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے بابوسر ٹاپ پر تیز رفتار بس کے حادثے کے نتیجے 10 فوجی اہلکاروں سمیت 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ کا کہنا تھا کہ مسافر بس حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ لاشوں اور زخمیوں کو چلاس کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی۔دیامر پولیس ترجمان محمد وکیل کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کی مسافر بس اسکردو سے راولپنڈی کی جانب جارہی تھی کہ اسے بابوسر پاس کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان مخالف قوتوں کی مدد کے باوجودامریکہ میں کشمیر پہ بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی غرض سے کیا گیا

شیخ رشید کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا، لال حویلی سوگ میں ڈوب گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟

امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اپنی اہلیہ کی ایسی چیز ساتھ لے آئے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہیں روک لیا گیا