07:02 am
بھارتی اقدامات خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں، وزیراعظم

نیویارک میں وزیراعظم عمران خان سے امریکی سینیٹرلنزے گراہم کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ اموراورعلاقائی صورتحال پرگفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے پاک امریکا تعلقات میں لنزے گراہم کے کردارکوسراہا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی لاک ڈاؤن سے انسانی بحران جنم لے چکا،  بھارتی اقدامات خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں، امریکا مسئلہ کشمیرکے حل میں مثبت کردارادا کرسکتا ہے۔
 
سینیٹرلنزے گراہم نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کا افغانستان میں امن ومفاہمت کیلیےاہم کردارہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے امریکا میں مقیم کشمیریوں کے نمائندہ وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں ڈاکٹرغلام نبی فائی ، ڈاکٹرغلام میر، ڈاکٹرخالد قاضی، امتیاز خان، عبدالروف میر، سردارسرورخان اوردیگرشامل تھے۔ وفد نے مقبوضہ کشمیرمیں ابترصورتحال کو عالمی سطح پربھرپور طرح سے اجاگرکرنے پروزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں ان مظلوم کشمیریوں کے قریبی رشتہ داربھی موجود تھے جواس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر میں زیر حراست ہیں یا جن سے کوئی رابطہ نہیں ہوپارہا۔ وفد نے وزیراعظم کو مقبوضہ جموں وکشمیرکی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کے وہ ہرسطح پرمظلوم کشمیریوں کی آواز بلند گریں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں کشمیریوں کو کا پوری دنیا میں سفیر بنوں گا اور مظلوم کشمیریوں کی آوازہرسطح پربلند کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان مخالف قوتوں کی مدد کے باوجودامریکہ میں کشمیر پہ بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی غرض سے کیا گیا

شیخ رشید کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا، لال حویلی سوگ میں ڈوب گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟

امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اپنی اہلیہ کی ایسی چیز ساتھ لے آئے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہیں روک لیا گیا