07:35 am
حکومت نے پاکستان کے سب سے قیمتی ا ثاثے کی فائلیں آئی ایم ایف کے حوالے کردیں

حکومت نے پاکستان کے سب سے قیمتی ا ثاثے کی فائلیں آئی ایم ایف کے حوالے کردیں

07:35 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پاکستان کے سب سے قیمتی ا ثاثے کی فائلیں آئی ایم ایف کے حوالے کردیں، چین بھی میدان میں آگیا ، پاکستان سے وضاحت طلب کر لی ۔۔۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ ہمیں سی پیک کی فائلیں دے دی گئی ہیں۔ اب یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر سی پیک کی فائلیں انہیں کیوں دی گئیں؟ انہوں نے خود کہا کہ ہم نے سی پیک کی فائلیں دے دی ہیں۔ حالانکہ اُن کا کیا کام تھا کہ وہ چھ ارب کی فائلیں دے کر آپ سے سی پیک کا پوچھیں ، چین نے تو آپ سے نہیں کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کی فائلیں دکھائی جائیں۔
آئی ایم ایف والے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بتایا گیا ہے اور ہمارا پیسہ وہاں خرچ نہیں ہونا چاہئیے۔ جس سے گڑ بڑ ہو گئی ہے۔ اس گڑ بڑ کے پیش نظر عمران خان ایک اہم فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ امریکہ سے واپسی پر فوری طور پر عمران خان چین جائیں گے۔ اگلے کچھ دنوں میں آپ عمران خان کا دورہ چین دیکھیں گے جس میں وہ دوبارہ سی پیک پر بات کریں گے۔ عمران خان واپس آئیں گے۔پاکستان کو کوئی سائیڈ لائن نہیں کر سکتا۔ ہر ملک کی اپنی شناخت ہوتی ہے۔ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ، قطر سب کی اپنی اپنی شناخت ہے۔ لیکن پاکستان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو مودی کو یہاں تک کہہ دیا کہ ہم آپ سے دہشتگردی کے اوپر بات کرنے کو تیار ہیں۔ اب اس سے زیادہ ہم کیا کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ سے واپسی پر چین ضرور جائیں گے اور وہاں جا کر چینی صدر شی چنگ پن سے ملاقاتیں کریں گے۔خیال رہے کہ اس وقت وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ پر موجود ہیں جہاں وہ اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں اور کشمیر کے لیے اپنی آواز بھی بلند کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خطاب میں بھی وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے جس میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان مخالف قوتوں کی مدد کے باوجودامریکہ میں کشمیر پہ بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی غرض سے کیا گیا

پاکستان مخالف قوتوں کی مدد کے باوجودامریکہ میں کشمیر پہ بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی غرض سے کیا گیا

شیخ رشید کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا، لال حویلی سوگ میں ڈوب گئی

شیخ رشید کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا، لال حویلی سوگ میں ڈوب گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟

امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اپنی اہلیہ کی ایسی چیز ساتھ لے آئے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہیں روک لیا گیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اپنی اہلیہ کی ایسی چیز ساتھ لے آئے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہیں روک لیا گیا