08:57 am
امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

08:57 am

واشنگٹن(این این آئی)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورمودی کی ملاقات کے امکانات دکھائی نہیں دیتے البتہ سیاست میں کچھ حرف آخرنہیں ہوتا،جمہوریت کانام لیوا بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آمریت کامظاہرہ کررہاہے، یہ سب دنیا خود دیکھ رہی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کادورہ اچھارہا۔ سعودی حکام سے مشرق وسطیٰ، تیل تنصیبات پر حملے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ہم نے اْن کے تاثرات سمجھے۔اْنہوں نے کہاکہ سعودی عرب سے تعلقات میں پرانی گرمجوشی اوراعتمادبحال ہوچکاہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جیسے آج ہیں آج سے کچھ عرصے پہلے
تک ایسا نہ تھا، حکومت نے سعودی عرب کیساتھ بہترین تعلقات قائم کیے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرسے متعلق پاکستان کامؤقف بھی عرب حکام کے سامنے رکھا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کومودی سوچ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کی سوچ دراصل آر ایس ایس کا نظریہ ہے، گاندھی اورنہروکے سیکولربھارت کو مودی اور آرایس ایس دفن کرچکے ہیں، اس لیے آج ساری دنیاکہہ رہی ہے آج کابھارت ماضی کے بھارت سے مختلف ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو امریکا روانگی کے لیے خصوصی طیارہ فراہم کیا اور کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، صرف ایک اس بات سے بھی تعلقات کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے،اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے عمران خان امریکا آئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال تیزی سے بگڑی اوربگڑتی جارہی ہے، 48 روز ہوگئے کرفیوجاری ہے۔ لوگوں کے بنیادی حقوق سلب ہیں، دنیامقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کااظہارکرچکی اور مغربی میڈیا مسلسل آواز اٹھا رہا ہے، سیکیورٹی کونسل میں54سالوں کے بعدمسئلہ کشمیرزیربحث آیا، ہیومن رائٹس اجلاس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواٹھایا گیا اور حکام نے بھارتی اقدامات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’’امریکی صدرنے ثالثی کی پیشکش کی تھی ان کے شکرگزارہیں۔ پاکستان کوامریکی صدرکی ثالثی کی پیشکش پرکوئی اعتراض نہیں تھا مگر بھارت کو اعتراض تھا اس لیے ٹرمپ کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔ خطے کے استحکام اورانسانی حقوق کاپامال بھارت ہے، جمہوریت کانام لیوامقبوضہ کشمیرمیں آمریت کامظاہرہ کررہاہے، یہ سب دنیا خود دیکھ رہی ہے۔وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’امریکا دورے یا اقوام متحدہ کے اجلاس میں عمران خان اور مودی کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں البتہ سیاست میں کوئی بھی بات حتمی نہیں ہوتی‘‘۔

پیپلزپارٹی دورکاکرنسی سکینڈل منظر عام پر! 43 کھرب 75 کروڑکے 500 روپے والے پرانے نوٹوں کاریکارڈ ہی غائب نکلا،آڈٹ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

پیپلزپارٹی دورکاکرنسی سکینڈل منظر عام پر! 43 کھرب 75 کروڑکے 500 روپے والے پرانے نوٹوں کاریکارڈ ہی غائب نکلا،آڈٹ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

پاکستان مخالف قوتوں کی مدد کے باوجودامریکہ میں کشمیر پہ بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی غرض سے کیا گیا

پاکستان مخالف قوتوں کی مدد کے باوجودامریکہ میں کشمیر پہ بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی غرض سے کیا گیا

شیخ رشید کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا، لال حویلی سوگ میں ڈوب گئی

شیخ رشید کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا، لال حویلی سوگ میں ڈوب گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اپنی اہلیہ کی ایسی چیز ساتھ لے آئے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہیں روک لیا گیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اپنی اہلیہ کی ایسی چیز ساتھ لے آئے کہ نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر انہیں روک لیا گیا