02:04 pm
کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا سابق حلقہ گندگی سے اٹ گیا، ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، پانی کی عدم فراہمی، ٹینکرز مافیا کا راج، چلڈرن پارک بھی محفوظ نہ رہا، بڑی جھاڑیاں بھی کسی ناخوشگوار واقعے کی موجب بن سکتی ہیں،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،الیکشن جیتے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی نے ادھر کا رخ بھی نہ کیا۔ اہل علاقہ نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا- تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 53 جو وزیراعظم عمران خان کا حلقہ ہے مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کے
 
اس حلقے سے مستعفی ہونے بعد علی نواز اعوان کو پی ٹی آئی ٹکٹ ملا تو عوام نے ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف پر اعتماد کیا، مگر حلقے کے منتخب نمائندہ ہونے اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ہونے کے باوجود انتخابی مہم کے دوران بلند و بانگ دعوے کرنے والے علی اعوان مارگلہ ٹاؤن سمیت حلقے کو بھول گئے، یہاں رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ایک سال ہوگیا ہے ہم نے اپنے منتخب رکن کا دیدار نہ کیا ، اس علاقے میں پینے کے پانی، سٹریٹ لائٹس، صفائی کا نظام، سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے، سیکیورٹی سسٹم بھی نجی طور کسی حد تک کام کررہا ہے البتہ سرکاری طور پر شہریوں کو انکے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں ٹینکر مافیا کا راج ہے ایک ٹینکر 25 سو سے 3 ہزار میں منتوں کے بعد آتا ہے، سی ڈی اے کا ٹینکر منگوانے کے لئے بھی افسران سے سفارش درکار ہوتی ہے، سڑکوں کی حالت یہ ہے کہ مسلسل بارشوں کے بعد فیض آباد اور راول ڈیم چوک سے آنے والی رابطہ سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے پڑ جانے سے کئی حادثات ہوچکے ہیں۔ گندگی اور تعفن کا یہ حال ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر فضلہ تک شہریوں نے کسی حد تک اپنی مدد آپ کے تحت اٹھایا جبکہ یہاں پر میونسپل کارپوریشن اور سی ڈی اے کی جانب سے کچرا اتھانے کا کام۔انتہائی سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے تعفن پھیل چکا ہے جبکہ مچھر اور مکھیوں کی آماجگاہ بھی علاقہ بنتا جارہا ہے جس سے ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ہے، صرف مارگلہ ٹاؤن کی ابادی چار ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے جہاں حالیہ چند دنوں میں سینکڑوں افراد موسمی بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں۔ ساون اور بھادوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد یہاں جھاڑیاں کئی فٹ بلند ہوچکیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ عدم تحفظ کا شکار ہوچکا ہے، بچوں کا پارک بھی کچرا کنڈی کا منظر بھی پیش کررہا ہے- اہل علاقہ کا کہنا ہے ہم علی اعوان کا چہرہ بھی دیکھنے کو ترس گئے ہیں ، علاقے کے مسائل کے حوالے سے سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن کے چکر لگا لگا کر بھی تھک گئے ہیں ایم سی والے سی ڈی اے اور سی ڈی اے کے افسران میونسپل جانے کا کہتے ہیں، اس ساری صورتحال میں اہل علاقہ نے وزیراعظم عمران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -
 
تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل

عمران خان اقوام متحدہ میں لکھی ہوئی تقریر پڑھیں کیونکہ۔۔۔!!! حسن نثار نے وزیر اعظم کو حیران کن مشورہ دیدیا

پیپلزپارٹی دورکاکرنسی سکینڈل منظر عام پر! 43 کھرب 75 کروڑکے 500 روپے والے پرانے نوٹوں کاریکارڈ ہی غائب نکلا،آڈٹ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

پاکستان مخالف قوتوں کی مدد کے باوجودامریکہ میں کشمیر پہ بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی غرض سے کیا گیا

شیخ رشید کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا، لال حویلی سوگ میں ڈوب گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے

پی ٹی آئی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا،جانتے ہیں پورے سال میں کتنا قرضہ لینے کا منصوبہ ہے ؟

امریکہ میں عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات ہوگی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا