02:15 pm
حکومت نیب ترامیم کے ذریعے کن لوگوں کو بچانے کے چکر میں ہے؟ نیب نے حیران کن انکشاف کر دیا

حکومت نیب ترامیم کے ذریعے کن لوگوں کو بچانے کے چکر میں ہے؟ نیب نے حیران کن انکشاف کر دیا

02:15 pm

اسلام آباد(این این آئی)سابق ڈی جی نیب شہزاد انور بھٹی نے کہا ہے کہ نیب کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے،ملک سے بدعنوانی ختم کرنی ہے تو ہر طبقہ کے بدعنوان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ایک انٹرویو میں سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب شہزاد انور بھٹی نے کہا کہ جو بھی کرپٹ آدمی پکڑا جاتا ہے وہ اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے شور مچاتا ہے۔ہمیں یہ یقین ہے کہ نیب کسی کی طرفداری نہیں کر رہی اور کارروائیوں میں شفافیت ہے۔ حکومت سیاستدان بھی نیب کے دائرے میں ہیںاور ان
 
کے خلاف بھی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائم میں کوئی ٹائم لائن نہیں ہوتی اور 30 دن میں مقدمات کی سماعت ممکن ہی نہیں ہے جبکہ گواہوں کی لمبی لمبی فہرست اس لیے بنائی جاتی ہے تاکہ مقدمات کو طوالت دی جائے اور اس کی وجہ سے ہی مقدمہ کمزور ہو جاتا ہے۔شہزاد انور بھٹی نے کہا کہ نیب کو اپنے کارروائیوں میں شفافیت رکھنی چاہیے، حکومت اور حزب اختلاف کے خلاف کارروائی ایک جیسے ہونی چاہیے تاہم اس وقت ہمیں کوئی جھول نظر نہیں آ رہا اور نیب اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی میں ملوث رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ہے کیونکہ پروڈکشن آرڈرز کی وجہ سے تحقیقات ٹھیک طرح سے نہیں ہو سکتی۔سابق ڈی جی نیب نے کہا کہ پشاور نیب کی جانب سے حکومتی نمائندوں پر مقدمات بنے ہوئے ہیں جبکہ وفاق میں حکومت کو آئے ابھی تو ایک سال ہی ہوا ہے۔ حزب اختلاف کے افراد کئی سالوں سے حکومت کرتے رہے ہیں اور ان کی بدعنوانی کی فہرست لمبی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیورو کریسی کی گرفتاریوں کے حوالے سے بھی شور مچایا جا رہا ہے لیکن بدعنوانی روکنے کے لیے سب کی پکڑ دھکڑ ہونا ضروری ہے۔سابق ڈی جی پارکس 20 ویں گریڈ کے افسر تھے لیکن ان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کا سامان برآمد ہوا۔شہزاد انور بھٹی نے کہا کہ ٹیکس کا معاملہ نیب کا مسئلہ نہیں ہے۔ نیب صرف ایسے افراد پر ہاتھ ڈالتی ہے جو بدعنوانی میں ملوث ہوتے ہیں۔ حکومت نیب ترامیم کے ذریعے مختلف لوگوں کو بچانے کے چکر میں ہے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے نیب کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

 پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ