09:20 am
شیخ رشید کے گھر صف ماتم بچھ گئی

شیخ رشید کے گھر صف ماتم بچھ گئی

09:20 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) شیخ رشید کے گھر صف ماتم بچھ گئی ۔۔۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی پوتی گذشتہ روز انتقال کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی پوتی، شیخ شاکر شفیق کی بیٹی اور ایم این اے شیخ راشد شفیق کی بھتیجی کو سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، اراکین پارلیمنٹ، تاجروں اور وکلاء سمیت زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی
۔ نماز جنازہ کے بعد نماز جنازہ میں شریک ہونے والوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ،ایم این اے شیخ راشد شفیق اور شیخ شاکر شفیق سے ملاقات کر کے ان سے اظہار تعزیت کی۔ نماز جنازہ میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں، دارالعلوم تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی، ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ،ترجمان لال حویلی شیخ امین، انجمن تاجران راولپنڈی سٹی و کینٹ کے عہدیداران اور تاجروں کی کثیر تعداد کے علاوہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کو جدید قبرستان کمیٹی چوک میں سپرد خاک کردیا گیا۔ شیخ شاکر شفیق کی بیٹی کی روح کے ایصال ثواب کے لیےآج نماز عصر کے بعد لال حویلی میں قرآن خوانی ہوگی جبکہ نماز مغرب کے بعد اجتماعی دعائے مغفرت ہوگی۔

تازہ ترین خبریں

حکومت نیب ترامیم کے ذریعے کن لوگوں کو بچانے کے چکر میں ہے؟ نیب نے حیران کن انکشاف کر دیا

عمران خان اقوام متحدہ میں لکھی ہوئی تقریر پڑھیں کیونکہ۔۔۔!!! حسن نثار نے وزیر اعظم کو حیران کن مشورہ دیدیا

پیپلزپارٹی دورکاکرنسی سکینڈل منظر عام پر! 43 کھرب 75 کروڑکے 500 روپے والے پرانے نوٹوں کاریکارڈ ہی غائب نکلا،آڈٹ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

پاکستان مخالف قوتوں کی مدد کے باوجودامریکہ میں کشمیر پہ بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی غرض سے کیا گیا

شیخ رشید کو زندگی کا گہرا صدمہ لگ گیا، لال حویلی سوگ میں ڈوب گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے غیر ملکی بینکوں سے لیا 56 کروڑ کا قرض ضائع ، وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد ن لیگ نے بھی سخت قدم اٹھا لیا

کراچی کے کچرے کی بات کرنے والی پی ٹی آئی حکومت عمران خان کے اسلام آباد میں حلقے کی صفائی پر خاموش، اہلیان علاقہ پھٹ پڑے