03:38 pm
میں چاہتاہوں کہ کشمیر کیلئے جنگ میں حصہ لوں اور سرحد پر شہید ہوکر واپس لوٹوں

میں چاہتاہوں کہ کشمیر کیلئے جنگ میں حصہ لوں اور سرحد پر شہید ہوکر واپس لوٹوں

03:38 pm

بھمبر(نیوز ڈیسک) میں چاہتاہوں کہ کشمیر کیلئے جنگ میں حصہ لوں اور سرحد پر شہید ہوکر واپس لوٹوں، وہ حکومتی وزیرجس کے اعلان نے کشمیریوں کے دل جیت لیے۔۔وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے آزاد کشمیر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں کشمیر کے لیے جنگ میں حصہ لوں اور سرحد پر شہید ہوکر واپس لوٹوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہماری شہ رگ کو پکڑا ہے اگر ہم نے آج کشمیریوں کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی،
سرفروشی کے لیے تیار ہو جائیں۔وزیرِ ریلوے آزاد جموں و کشمیر کے سیکٹر بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جب انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خود کنٹرول لائن کا خاتمہ کرکے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرکے اور معاہدے ختم کرکے ایسا موقع دیا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران پاکستانی حکمرانوں، سیاست دانوں اور پاک فوج کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جاگتے رہنا، قوم جاگ گئی ہے اور اب ہم مریں گے یا مار کر رہیں گے ایسا موقع دوبارہ نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے جو غلطی کی ہے اس سے پوری پاکستانی قوم اور سیاسی جماعتیں ایک ہوگئی ہیں جو کشمیر کے لوگوں کے ساتھ نہیں کھڑا ہوا وہ غدار وطن اور بے ایمان وطن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ خطاب سے حل نہیں ہوگا، کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور بھارت نے ہماری شہ رگ کو پکڑا ہے اگر ہم نے آج ان کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں بھمر کے علاقے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے اس حصے سے لائن آف کنٹرول صرف ایک کلومیٹر دور ہے لیکن پھر بھی یہاں کے بے خوف لوگ یہاں سے نقل مکانی نہیں کر رہے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا اصل ایجنڈا پاکستان کو ختم کرنا ہے جس کے لیے وہ واہگہ کا راستہ کھول کر کابل سے کاروبار کرنا چاہتا ہے۔ وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صلح پسند شخصیت ہیں اور وہ دونوں جنگ نہیں چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ