01:54 pm
پاک فوج کے کتے بھی ڈراموں میں آنے لگے ،جانتے ہیں یہ خوبصورت کتاپاک فوج کی کس طاقتورترین شخصیت کاہے

پاک فوج کے کتے بھی ڈراموں میں آنے لگے ،جانتے ہیں یہ خوبصورت کتاپاک فوج کی کس طاقتورترین شخصیت کاہے

01:54 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )شعبہ تعلقات عامہ کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامے عہدوفاکی گزشتہ روز پہلی قسط ریلز ہوئی ۔اس ڈرامے کوعوام کی جانب سے یادگارڈرامے الفابراووچارلی کاسیکول کہاجارہاہے لیکن ڈرامے کے ڈائریکٹرسیفی حسن کے مطابق اس ڈرامے کاالفابراووچارلی سے کوئی تعلق نہیں اس کی کہانی نئی ہے ہاں البتہ میں اتناضرورکہہ سکتاہوں کہ اس کاایک کردارفراز اس ڈرامے میں موجودہے۔اس ڈرامے کی کہانی چاردوستوں کے گردگھومتی ہے
اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں ،احدرضامیر،عثمان خالد بٹ، وہاج علی اور احمد علی اکبر نے منفرد انداز میں اپنا اپنا کردار ادا کیا ہے۔ڈرامہ سیریل میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کی بے مثال کہانی ہے جس میں چارجگری دوست وطن کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کرنے کے عہد کرتے ہیں۔ڈرامے کی خاص بات اس میں آنے والاکتا’’زورو‘‘ہے ۔جس کے بارے میں کہاجارہاہے کہ یہ کتاآئی ایس پی آرکے سربراہ میجرجنرل آصف غفورکاہے۔سیریل میں یہ احدرضامیرکاپالتوکتاہے اوراس سے ان کاکافی لگائوہے۔ڈرامے کی پہلی قسط میں زوروکاایک سین ہے لیکن عوام کواس کودیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔آئی ایس پی آرکی جانب سے ڈرامے کی کاسٹ کی آرمی چیف کے ساتھ تصویربھی شیئرکی گئی۔




تازہ ترین خبریں