04:13 pm
مرغی کے گوشت کی قیمت میںہوشربااضافے کے پیچھے جہانگیر ترین کا ہاتھ

مرغی کے گوشت کی قیمت میںہوشربااضافے کے پیچھے جہانگیر ترین کا ہاتھ

04:13 pm

لاہور (نیوز ڈیسک)برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت ٹرپل سنچری سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرغی کی قیمت میں اضافے کا معاملہ پنجاب اسمبلی تک جا پہنچا ہے۔اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما راحت افزاء نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں مرغی کا گوشت 313 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔چنے اور ماش کی دال کے بعد مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں مرغی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا ہے
کہ سابقہ دورِ حکومت میں مرغی کے ریٹس میں اضافے کا الزام ن لیگ کی حکومت پر لگایا جاتا تھا۔آج مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ جہانگیر ترین کی مرضی سے ہو رہا ہے۔سپریم کورٹ سے نا اہل قرار دے دیے جانے والے جہانگیر ترین پنجاب کے عوام پر اپنے فیصلے مسلط کر رہے ہیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتا ہے۔اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔خیال رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کے نرخوں میں اضافے کارجحان جاری ہے اور برائلر گوشت کی قیمت ٹرپل سنچری سے تجاوز کر گئی ۔گزشتہ روز برائلر گوشت کی قیمت11روپے اضافے سے 302روپے ،زندہ برائلر کی قیمت 8روپے اضافے سے 208روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ فارمی انڈوں کی قیمت 100روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔فیصل آباد میں بھی ضلعی انظامیہ منصوعی مہنگائی کنٹر ول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔ منافع خور مافیا کو کنٹرول کرنیوالے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس لمبی تان کر سو گئے،رائلر مرغی کا گوشت300روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔

تازہ ترین خبریں