05:04 pm
مسئلہ کشمیر امریکہ کی مدد کے بغیر حل نہیں ہوسکتا،محمد مالک

مسئلہ کشمیر امریکہ کی مدد کے بغیر حل نہیں ہوسکتا،محمد مالک

05:04 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرملکی صحافی اور اینکرمحمد مالک کہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اگر حل ہوا توامریکہ کی مرضی سے ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک کا کہناتھا کہ پاکستان کی سفارتکاری بھارت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔سفارتکاری صرف خبروں کی حد تک نہیں ہونی چاہیے۔ جا کر دنیا سے ملنا پڑتا ہے ۔ اپنے وفود بھیجنا پڑتے ہیں۔پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو گا تو دنیا ہمارے ساتھ چلے گی ۔ لیکن موجود ہ صورتحال کو دیکھ کر ایسا نہیںلگ رہا ۔ انھوںنے کہاکہ مودی اور کشمیریوں نے مسئلےکو عالمی سطح پر اٹھا دیا ہے ، اب بال پاکستان کے کورٹ میں ہے۔خالی بیانات اور مذمتوں سے کام نہیں چلے گا۔
سیاسی حالات کشیدہ ہیں ورنہ مریم اور بلاول سے مسئلہ کشمیر کے حوالے بین الاقوامی سفارتکاری کا کام لیا جا سکتا تھا۔محمدمالک کا کہناتھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے کچھ بھی نہیں ہوتا ۔ جب تک امریکہ نہ چاہے، مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا، فیصلے نیویارک میں نہیں بلکہ واشنگٹن میں ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں