08:15 am
شہباز شریف سے لو میرج کرنے والی خاتون نے خلع کے لئے دعویٰ دائرکردیا، وجہ بھی سامنے آگئی

شہباز شریف سے لو میرج کرنے والی خاتون نے خلع کے لئے دعویٰ دائرکردیا، وجہ بھی سامنے آگئی

08:15 am

لاہور(ویب ڈیسک)فیملی عدالت میں شہری شہباز شریف سے محبت کی شادی کرنے والی خاتون نے خلع کے لئے دعویٰ دائرکردیا،فیملی سول جج نے شہباز شریف سے اگلے ہفتے تک جواب طلب کرلیاہے۔ فیملی سول جج کی عدالت میں اوکاڑہ کی ریحانہ کوثر نے اپنے شوہرشہباز شریف سے طلاق کے لئے دائردعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے
کہ اس نے شہباز شریف کے ساتھ 2014ء میں محبت کی شادی کی لیکن بعد مین اس نے شادی سے قبل اس کو سبزباغ دکھائے اور کہا وہ 10ہزارروپے ماہانہ اسے خرچہ دے گا لیکن اس نے اب تک اس کو ایک پیسہ نہیں دیا بلکہ اس کو خرچہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بناتا رہا،وہ اس کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی،عدالت عدالت نے دعویٰ پر شہاز شریف کو نوٹس جاری کردیا ہے۔،واضح رہے کہ عدالت میں مذکورہ بالاخاتون کے دعویٰ دائر کرنے پر وکلاءو سائلین کا رش لگ گیا تھالیکن بعد میں پتہ چلا کہ یہ دعویٰ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نہیں بلکہ ان کے ہم نام کے خلاف دائر ہواہے۔

تازہ ترین خبریں