08:56 am
نشے میں دھت خاتون کی پنجاب پولیس کے اہلکار کیساتھ شرمناک حرکت ، ویڈیو لنک میں

نشے میں دھت خاتون کی پنجاب پولیس کے اہلکار کیساتھ شرمناک حرکت ، ویڈیو لنک میں

08:56 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  پولیس اہلکاروں کے لوگوں پر تشدد کی تصاویر اور ویڈیوز تو سامنے آتی ہی رہتی تھیں تاہم اب عام لوگ بھی پولیس اہلکاروں پر ہاتھ اٹھانے لگے ہیں۔نشے میں دھت خاتون نے پولیس اہلکار کو تھپڑ دے مارا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو سڑک پر سرِعام پولیس اہلکار کے ساتھ بدکلامی کرتے دیکھا گیا ہے۔یہ واقعہ رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال میں پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ خاتون نشے میں تھی
جس نے لیڈی کانسٹیبل سے بھی بدتمیزی کی۔خاتون نے اے ایس آئی پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور نازیبا زبان کا بھی استعمال کیا تاہم پولیس اہلکار چپ رہا۔ذرائع کے مطابق پولیس خاتون کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لائی تھی،یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس اہلکاروں کی جانب سے سوال کیا جا رہا ہے کہ اس خاتون کو سزا کون دے گا،پولیس افسران کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو موصول ہو چکی ہے اسے چیک کیا جا رہا ہے۔