10:29 am
پی آئی اے کا انو کھا اقدام، فضائی میزبانوں کو آخری وارننگ

پی آئی اے کا انو کھا اقدام، فضائی میزبانوں کو آخری وارننگ

10:29 am

اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک)پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے اپنی دو فضائی میزبانوں کو سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرنے پر وارننگ جاری کی ہے۔ان ویڈیوز میں دونوں خواتین مختلف ڈائلاگ یا گانوں پر ٹِک ٹاک کی ویڈیوز بناتی نظر آتیق ہیں۔ ایک ویڈیو میں وہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں جبکہ ایک ویڈیو دورانِ پرواز بنائی گئی ہے۔پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور نے کہا کہ ‘ان دونوں کیبن کرو کو وارننگ جاری کی گئی ہے جس کی بنیاد یونیفارم اور دورانِ ڈیوٹی نامناسب طرزِ عمل اختیار کرنا ہے’۔پی آئی اے کی ایک سینئیر اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ یہ خواتین پی آئی اے میں اپنا کریئر کا آغاز کر رہی ہیں
اور ان کے خلاف کوئی اور شکایات نھیں ہے اس لیے انھیں صرف وارننگ دی گئی ہے ورنہ معطل کیا جاتا۔اس سے قبل نیب نے وی لاگر ایوا زو بیک کی جانب سے پاکستانی پرچم میں ملی نغمے پر ڈانس کرنے والی ایک ویڈیو پر نوٹس لیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل نیب کے چیئرمین نے وی لاگر ایوا زو بیک کی جانب سے پاکستانی پرچم میں ملی نغمے پر ڈانس کرنے والی ایک ویڈیو پر نوٹس لیا تھا اور اس کے حوالے سے پی آئی اے کے چند اہلکار اب تک پیشیاں بھگت رہے ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے کے لیے کام کرنے والے ایک اہلکار نے بتایا کہ ‘یہ بے ضرر ویڈیوز ہیں، بہت ہی فنکی اور مزاحیہ۔ مگر بدقسمتی سے ہم اس قسم کی ایئرلائن نھیں ہیں جس میں اس قسم کے فنک یا مزاح کو سمجھا جائے یا سراہا جائے۔ اگر یہی ایمرٹس یا لفتھانسا ہوتی تو یہ چل جاتا۔’جب ان سے پوچھا گیا کہ ویڈیو میں ایک مرد بھی موجود ہے جو ایک پیکٹ آگے بڑھا رہے ہیں تو انھوں نے کہا کہ ’مردوں کو کون دیکھتا ہے۔ ڈیکورم اور اس قسم کی باتوں کا خیال تو خواتین کو رکھنا چاہے۔‘