12:05 pm
پاکستان زلزلے سے لرز اٹھا ، درجنوں افراد قدرتی آفت کا نشانہ بن گئے

پاکستان زلزلے سے لرز اٹھا ، درجنوں افراد قدرتی آفت کا نشانہ بن گئے

12:05 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلےکے شدید جھٹکے ، پاکستانیوں میں شدید خوف و ہراس ، کلہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گردنواح نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ مری ، مومن کوٹ، سانگلہ ہل، جہلم ، کالا باغ ، پشاور لاہور ، ایبٹ آباد اور خیبر میں زمین تھرا اٹھی ، زلزلے کی شدت 5.8تھی اور اس کا مرکز جہلم کے 5کلومیٹر شمال جبکہ پنڈی سے 80کلومیٹر جنوب میں تھا
۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق میر پورآزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث عمارت گرنے سے 50افراد زخمی ہوگئے ہیں ، بتایا جا رہا ہے کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ میر پور جاتلاں سے کھڈی شریف تک سڑک نہر میں چلی گئی ہے جس کے باعث سڑک پر موجود سینکڑوں گاڑیاں اور بسیں نہر میں اور زلزلے کے باعث بننے والے گہرے کھڈوں میں جا گری ہیں ۔ پاکستان میں قیامت کا منظر ہے ۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ علامہ اقبال ایئر پورٹ پر ہنگامی نبیادوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں ۔ ہم آپ کو تازہ ترین صورتحال بتاتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں