12:24 pm
نمرتا کماری کے اکائونٹ سے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن،

نمرتا کماری کے اکائونٹ سے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن،

12:24 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نمرتا ہلاکت کیس میں ایک اہم اور نیا موڑ سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نمرتا کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ نمرتا کماری کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے اس حوالے سے پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے نمرتا کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ جبکہ نمرتا کی ہلاکت سے متعلق کیس کی تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ 16 ستمبر کو لاڑکانہ کے چانڈکا میڈکل کالج کے ہاسٹل سے کراچی سے تعلق رکھنے والی طالبہ نمرتا کی لاش برآمد ہوئی تھی، کالج انتظامیہ نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی لیکن مقتولہ کے بھائی ڈاکٹر وشال نے خودکشی کے امکان کو رد کیا تھا